انفوٹینمنٹ

حنا خان نے شادی کی ان دیکھی ویڈیو جاری کردی

اداکارہ عہدو پیمان کرتے وقت جذباتی ہوتی نظر آئیں۔

Web Desk

حنا خان نے شادی کی ان دیکھی ویڈیو جاری کردی

اداکارہ عہدو پیمان کرتے وقت جذباتی ہوتی نظر آئیں۔

حنا خان نے شادی کی ان دیکھی ویڈیو جاری کردی

بھارتی ٹی وی سیریل 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی حنا خان نے حال ہی میں اپنے دیرینہ بوائےفرینڈ راکی جیسوال کے ساتھ شادی کر کے سب کو حیران کردیا۔

اداکارہ ایک مختصر لیکن خوبصورت تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھیں اور ان کی جانب سے شادی کی یہ اطلاع تصاویر کے ساتھ اچانک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

حنا کا تعلق مسلمان جبکہ راکی کا تعلق ہندو مذہب سے ہونے کی بنا پر جوڑے نے سول میرج کا انتخاب کیا۔

اب حنا نے اپنی شادی کی تقریب سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ راکی جیسوال کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے جذباتی ہوتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں حنا اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ ان کے لیے یہ دن کتنا خاص ہے اپنے آنسو روکتے ہوئے نظر آئیں۔

اس موقع پر مائیک سنبھالے بات کرتے ہوئے حنا نے کہا کہ 'میں صرف کچھ الفاظ کہنا چاہوں گی، یہ صرف عہد و پیمان نہیں بلکہ جذبات اور احساسات ہیں، محبت کیا جانا خوبصورت ہے لیکن ایک عورت کو اس کی زندگی کی تمام تر غیر یقینیوں کے ساتھ گلے لگانا بہت بڑی بات ہے۔

یہاں ممکنہ طور پر حنا اپنی بیماری کینسر کا حوالہ دیتی نظر آئیں جس کا وہ گزشتہ برس سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتی آرہی ہیں۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ' مجھے نہیں معلوم کل کیا ہوگا۔ میری تمام کمزوریوں کے باوجود، کسی کا مجھے قبول کرنا۔۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے، بہت بہت شکریہ'۔

ان کے شوہر راکی نے بھی جذبات سے بھرپور الفاظ میں جواب دیا کہ 'وہ صرف میری دنیا نہیں ہے، وہ میری روح ہے، میرا دل ہے، وہی ہے جو سب کچھ کو معنی دیتی ہے، سب کچھ اسی کی وجہ سے چلتا ہے، دنیا کی ہر بات تبھی ٹھیک لگتی ہے جب وہ مسکراتی ہے، اس لیے سب کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ وہ ہمیشہ مسکراتی رہے'۔

ساتھ ہی انہوں نے حنا سے اظہار محبت کرتے ہوئے آئی لو یو کہا جس کے جواب حنا نے بھی نرمی سے آئی لو یو کہتے ہوئے دیا۔

انہوں نے اس پوسٹ کا کیپشن دیا، "یہ عہد و پیمان نہیں ہیں، یہ ہماری حقیقت ہیں، یہ ہمارا عزم ہے، یہ ہمارا یقین ہے، یہی ہمیں HiRo بناتا ہے، ایک یونٹ، ایک مقصد، ایک بانڈ۔ #HiRoForever"۔

ویڈیو میں اس جوڑے کو شادی کے کاغذات پر انگوٹھے لگانے کے ساتھ عہد و پیمان کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے قریبی رشتہ دار پھول برساتے اور حنا کی والدہ جذباتی ہوتے بھی نظر آئیں۔

حنا اور راکی نے بدھ 4 جون کو اپنی رہائش گاہ پر ایک مختصر تقریب میں شادی کی تھی جس میں ان کے صرف قریبی دوست احباب شریک ہوئے تھے۔

اس موقع پر حنا نے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کی تیار کردہ خوبصورت اوپل گرین ساڑھی اور زیورات زیب تن کیے جبکہ راکی جیسوال سفید رنگ کے چکن کاری کرتے میں ملبوس نظر آئے۔

تازہ ترین