'ستارے زمین پر' میں عامر خان کی والدہ کا ڈیبیو
ادکار کی بہن بھی فلم میں ایک کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔
عامر خان کے تمام مداح سرپرائز کے لیے تیار ہیں کیونکہ ان کی والدہ زینت خان اور بہن نگہت خان بھی 'ستارے زمین پر' میں نظر آئیں گی۔
جبکہ نگھت ایک پروفیشنل اداکارہ ہیں اور اس سے پہلے بھی فلموں میں کام کرچکی ہیں یہ پہلا موقع ہے کہ ان کی والدہ بھی اسکرین پر نظر آئیں گی۔
بدھ کو ممبئی میں ایک گروپ انٹرویو کے دوران عامر نے آر ایس پرسنا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ان کی موجودگی کی تفصیلات کی تصدیق کی۔
میڈیا سے بات چیت کے دوران، عامر نے بتایا کہ فلم میں ان کی والدہ کا اسکرین پر ظاہر ہونا بالکل بھی طے شدہ نہیں تھا بلکہ صرف اور صرف قسمت کی وجہ سے ایسا ممکن ہوا۔
اس نے شیئر کیا کہ ان کی والدہ کبھی بھی ان کے ساتھ کام پر نہیں گئیں۔
اداکار نے کہا کہ 'عام طور پر امّی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ میری شوٹنگ پر آنا چاہتی ہیں، اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ انہیں کیا محسوس ہوا لیکن گانے کی شوٹنگ کی صبح امی نے فون کیا اور پوچھا کہ 'آپ کہاں شوٹنگ کر رہے ہیں؟ ہم کو بھی آنا ہے شوٹنگ پر آج' تو میں نے کہا 'چلیے، آئیے۔'
اداکار نے مزید کہا کہ میں نے امی کو لانے کے لیے گاڑی بھیجی تو میری بہن انہیں وہیل چیئر پر لے کر آگئیں اور ہم کافی مزیدار شوٹنگ کررہے تھے جبکہ وہ بیٹھیں ہمیں دیکھ رہی تھیں۔
شوٹنگ کے دوران، ہدایت کار آر ایس پرسنا ان کے پاس ایک درخواست لے کر آئے اور پوچھا کہ کیا ان کی والدہ شوٹنگ کا حصہ بن سکتی ہیں۔
عامر کے مطابق پرسنا میرے پاس آئے اور کہا کہ 'سر اگر آپ برا نہ مانیں تو کیا آپ امّی جی سے شوٹ میں شامل ہونے کی درخواست کر سکتے ہیں؟ یہ فلم کا آخری گانا ہے، یہ شادی کی تقریب کا سلسلہ ہے، وہ آسانی سے مہمانوں میں شامل ہو سکتی ہیں، یہ میرے لیے ایک جذباتی بات ہے؛ میں چاہتا ہوں کہ وہ فلم کا حصہ بنیں'۔
عامر کا کہنا تھا کہ 'میں نے اس سے کہا 'تو پاگل ہو گیا ہے؟ میری ہمت نہیں ہوگی امّی سے پوچھنے کی، کہ فلم میں کام کرو، شاٹ دو۔۔ وہ بہت ضدی ہیں، وہ سننے والی نہیں ہیں، اپنا وقت ضائع مت کرو'۔
'لیکن اس کے باوجود وہ مجھ سے کہتا رہا کہ کم از کم ایک بار ان سے پوچھ لیں، تو میں نے کہا کہ 'امی، پرسنا آپ کو ایک سین کا حصہ بنانے کی درخواست کر رہے ہیں کہ آپ ایک شاٹ دے دو ایک گیسٹ بن کے۔
عامر کا کہنا تھا کہ امی کے جواب پر میں چونک گیا کیوں کہ انہوں نے کہا کہ 'ہاں ٹھیک ہے'، وہ فلم کے ایک یا دو شاٹس میں موجود ہیں'۔
اداکار کا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ یہ میری واحد فلم ہے جس کا وہ کبھی حصہ بنی ہیں۔
اپنی بہن نگھت کے بارے میں بات کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ وہ ایک کردار ادا کر رہی ہیں اور اس کے ایک دو مناظر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، تاہم وہ ایک اداکارہ ہیں، اس لیے مستقبل میں دوبارہ ایک ساتھ کام کر سکتے ہیں۔
تاہم فلم میں شامل ہونے کے لیے ان کی والدہ کا ہاں کہنا تھا ان کے لیے ایک خاص لمحہ تھا'۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ 'مجھے نہیں معلوم کہ انہیں کیا محسوس ہوا جو انہوں نے ہاں کی، وہ ہماری فلم کی ریلیز سے ایک ہفتہ قبل 13 جون کو 91 برس کی ہو رہی ہیں۔'
عامر خان کی فلم ستارے زمین پر اسپنش فلم 'چیمپئنز کا ریمیک ہے جو 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔





