وائرل اسٹوریز

علی ظفر کی ثناء یوسف کیلئے جذباتی نظم دل چھوگئی

مقتولہ کیلئے گلوکار کا خراج عقیدت

Web Desk

علی ظفر کی ثناء یوسف کیلئے جذباتی نظم دل چھوگئی

مقتولہ کیلئے گلوکار کا خراج عقیدت

مقتولہ کیلئے گلوکار کا خراج عقیدت
مقتولہ کیلئے گلوکار کا خراج عقیدت

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے 2 جون کو اسلام آباد میں قتل ہونے والی چترالی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جذبات سے بھرپور اور روح کو جھنجھوڑ دینے والی نظم سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

2 جون تاریخ کا وہ دن ہے جب ایک معصوم لڑکی کو محض اس لیے موت کے گھاٹ اتارا گیا کہ اس نے اپنی شرائط پر زندگی جینے کی ٹھانتے ہوئے لڑکے کی دوستی کی آفر کو مسترد کردیا۔

بس یہی اسکا جرم تھا جسکے نتیجے میں اس قاتل نے گھر میں گھس پر ثناء کو گولیوں سے بھون دیا اور زندگی کی رنگینیاں اس پر ہمیشہ کیلئے ختم کردیں۔

ثناء کے بے دردی سے قتل نے جہاں پورے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کیا وہیں شوبز شخصیات ثناء کے انصاف کیلئے اپنی آواز بلند کرتی نظر آرہی ہیں۔

ایسے میں حال ہی میں گلوکار علی ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے روح کو جھنجھوڑ دینے والے الفاظ میں نظم پڑھ کر ثناء کو خراج عقیدت پیش کردیا۔

گلوکار نے کیپشن میں  نہ صرف ثنا بلکہ ان تمام خواتین کے لیے نظم لکھی ہے جو مردوں کے تشدد کا شکار بنیں۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے یہ خبر سنی تو ان کا دل بوجھل ہو گیا اور اس درد کو الفاظ کے ذریعے بیان کرنا ضروری محسوس کیا۔ 

علی ظفر کے مطابق ،’ذمہ داری تمام مردوں پر عائد ہوتی ہے اور ہمیں اپنے بیٹوں کو رحم، احساس اور عزت سکھانے کی ضرورت ہے، ورنہ ہم اپنی بیٹیوں کو کھوتے رہیں گے۔’

انکی نظم کے الفاظ کچھ اسطرح تھے کہ ثنا یوسف کا سانحہ ایک ایسا دکھ ہے جو دل سے اترنے کا نام نہیں لیتا۔لیکن یہ غم نیا نہیں ہے۔قندیل سے نور تک، صرف نام بدلتے ہیں، زخم وہی رہتا ہے۔’

انہوں نے لکھا کہ،‘ذمہ داری ہم پر ہے — مردوں پر۔

جب تک ہم وہ سب نہیں بھولتے جو ہمیں سکھایا گیا،

اور اپنے بیٹوں کو نرمی، ہمدردی اور عزت کے ساتھ نہیں پالتے،

ہم اس سرزمین کی بیٹیوں کو کھوتے رہیں گے۔

میں اس درد کو خاموشی میں نہ سہہ سکا،

جو آج بانٹ رہا ہوں، وہ صرف شاعری نہیں —

یہ ایک دعا ہے، تبدیلی کی دعا۔

کیونکہ محبت ملکیت نہیں، ایک احساس ہے، ایک یقین ہے

عورت کوئی شے نہیں — وہ مکمل ہے، ایک مکمل وجود

مرد وہ ہے جو اُسے اُڑتے دیکھ کر مسکرائے

جس کی روح اُس کے آنسو سن کر بے چین ہو جائے

جس کی عزت کا پیمانہ اُس کے لباس میں نہیں

بلکہ اُس کی نظر کے سکون اور احترام میں چھپا ہو

محبت کسی ایک کے جھکنے پر قائم نہیں

بلکہ برابری کی قدر اور باہمی رضامندی پر قائم ہے

اُسے عارضی خوبصورتی سے نہ پرکھو

بلکہ اُس کے نام میں چھپے سچ کو تلاش کرو

کیسا مرد ہے وہ، جس کی انا

ایک عورت کے انکار سے مجروح ہو جائے؟

حقیقی مرد وہ ہے جو دل جیتتا ہے

نہ حکم سے، نہ زور سے

بلکہ ظرف کی طاقت اور

آزادی دینے والی روح سے۔

علی ظفر کے ان الفاظ کو سوشل میڈیا صارفین بے حد پسند کررہے ہیں، جبکہ ثناء جاوید کے اچانک موت پر اظہار افسوس بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔