انفوٹینمنٹ

’دی گریٹ انڈین کپل شو 3‘، کپل شرما کا معاوضہ کتنا؟

کپل شرما کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری

Web Desk

’دی گریٹ انڈین کپل شو 3‘، کپل شرما کا معاوضہ کتنا؟

کپل شرما کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری

 
نئے سیزن میں ہنسی، مزاح اور تفریح کی بھرمار ہوگی۔
نئے سیزن میں ہنسی، مزاح اور تفریح کی بھرمار ہوگی۔

ہنسی، مزاح اور اسٹار پاور سے بھرپور’دی گریٹ انڈین کپل شو‘سیزن تھری کے ساتھ ایک بار پھر واپس آ گیا  

بھارت کا سب سے بینک ایبل کامیڈین کپل شرما اس شو کے دل اور جان ہیں۔ اس بار کپل شرما اس شو میں شرکت کرنے کے لیے فی قسط پانچ کروڑ روپے چارج کر رہے ہیں، یہ ان کی مقبولیت، فین فالوئنگ اور ٹیلنٹ کا ثبوت ہے۔

اور کپل کے ساتھ اس بار ایک بار پھر ہمارے فیورٹ  سنیل گروور، کِکو شاردا اور کرشنا ابھیشیک شامل ہو رہے ہیں، یہ سب مل کر اس بار بھی قہقہوں کا طوفان  مچائیں گے۔

  ہنسی کی ملکہ  آرچنا پورن سنگھ  بھی شو میں اپنی مخصوص مسکراہٹ اور قہقہوں کے ساتھ موجود ہوں گی۔

سیزن تھری کی پہلی قسط پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر  21 جون 2025، شام 8 بجے اسٹریم ہوگی۔ نئی قسط ہر ہفتہ رات 8 بجے نشے کی جائے گی۔ سب سے زبردست بات یہ ہے کہ اس سیزن کا پہلا مہمان کوئی اور نہیں، بلکہ بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان ہوں گے۔

کپل شرما نے سیزن 3 پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ شو میرے لیے گھر واپسی جیسا ہے، جیسے میں اپنے خاندان سے ملنے آ رہا ہوں۔‘

تازہ ترین