انفوٹینمنٹ
کرن جوہر کے شو میں سب سے مشہور صوفی موتی والا کون؟
کرن جوہر کے شو میں سب سے مشہور صوفی موتی والا کون؟
کرن جوہر کے نئے ریئلٹی شو 'دی ٹریٹر' میں اس بار میدان میں 20 سیلیبریٹیز ایک دوسرے کو چکمہ دینے، سازشیں رچانے اور جیتنے کی کوشش میں اتریں گے لیکن ایک نام ہے جو سب کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے وہ ہے صوفی موتی والا۔
ایمیزون پرائم ویڈیو کا نیا ریئلٹی شو ‘ دی ٹریٹر’ جون 2025 کو ریلیز ہو رہا ہے۔
یہ شو جیسلمیر کے شاہی ہوٹل سوریہ گڑھ میں فلمایا گیا ہے ، جہاں 20 سیلیبریٹی کنٹسٹنٹس ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے ۔
دو گروپس بنیں گے ، ایک ہوں گے 'اچھے شہری' اور دوسرے 'مافیا'… اور مقصد ہو گا ایک دوسرے کو دھوکہ دے کر ٹاسک جیتنا۔
اس شاندار شو کو ہوسٹ کر رہے ہیں بالی ووڈ کے مشہور فلم میکر کرن جوہر، وہی کرن جوہر جنہوں نے ہمیں 'کبھی خوشی کبھی غم' اور 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' جیسے فلمی شاہکار دیے۔
اب بات کرتے ہیں اس شو میں شامل اُس چہرے کی جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے، صوفی موتی والا۔
21 سال کے صوفی ایک مشہور سوشل میڈیا پرسنالٹی ہیں، جو انسٹاگرام پر سیلیبریٹیز کی فیشن چوائسز پر تیز، بےباک اور کبھی کبھار تیکھے انداز میں تبصرہ کرتے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔
ایک انٹرویو میں صوفی نے بتایا کہ جب وہ 10ویں کلاس میں تھے، تبھی سے ان کا خواب تھا کہ وہ فیشن کرٹک بنیں۔ 15 یا 16 سال کی عمر میں وہ فیشن ایڈیٹر بننے کا خواب دیکھتے تھے، لیکن قسمت نے ان کے لیے سوشل میڈیا کا دروازہ کھول دیا
انہوں نے دھرمہ کارنر اسٹون ایجنسی (ڈی سی اے) کو 2024 میں جوائن کیا، جو نئے ڈیجیٹل ٹیلنٹس کو پروموٹ کرتی ہے۔
صوفی موتی والا نے بتایا کہ ان کے پسندیدہ ڈیزائنرز میں راہول مشرا، گورو گپتا اور ترن تہلیانی شامل ہیں۔
ان کی فیشن کریٹکس کئی بار تنازعات کا شکار بھی بنی ہیں، لیکن ان کی بےباکی نے ہی انہیں ایک منفرد شناخت دی ہے۔
‘دی ٹریٹر’ ایک ایسا گیم شو ہے جہاں ہر کھلاڑی کو سمجھداری، پلاننگ، اور اعتماد کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ یہ اچھائی اور برائی کی لڑائی ہے، لیکن دشمن آپ کے اپنے ہی گروپ میں چھپے ہوں گے۔
کیا صوفی موتی والا اپنی سچ بولنے والی طبیعت کے ساتھ اس چالاک شو میں سروائیو کر پائیں گے؟
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Justin Theroux becomes a dad, welcomes baby boy with Nicole Bloom
Khushhal, Ramsha wedding photos spark speculations
Natalie Portman is pregnant with baby No. 3, first with Tanguy Destable
‘RHOM’ star Lisa Hochstein surrenders to police after ex-beau's arrest
Zendaya channels ‘Dune’ style with sand-toned Louboutins at CinemaCon
Sidharth Malhotra's latest Instagram post melts hearts
Ramsha Khan finally breaks silence on wedding rumours
Bobby Flay to begin filming ‘Quintessential Food Network Show'


