انفوٹینمنٹ

انتظار ختم! علی ظفر کے شینا زبان میں میوزک ویڈیو کے چرچے

’کرے کرے’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

Web Desk

انتظار ختم! علی ظفر کے شینا زبان میں میوزک ویڈیو کے چرچے

’کرے کرے’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

’کرے کرے’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
’کرے کرے’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے مداحوں کا طویل انتظار ختم کرتے ہوئے نئے انداز اور نئی زبان شینا میں پہلی بار میوزک ویڈیو ریلیز کردی۔

چند روز قبل علی ظفر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فینز کیلئے بڑی عید پر کچھ نیا لانے کا دعدہ کیا تھا جو اب مکمل ہوا، کیونکہ علی ظفر کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر گلگت بلتستان میں بولی جانے والی زبان شینا میں ’کرے کرے‘ گانا جاری کردیا گیا۔

قبل ازیں وہ اپنے کیرئیر میں پشتو، بلوچی، سندھی اور سرائیکی زبان میں بھی گانے ریلیز کر چکے ہیں جسکے بعد  اب انہوں نے کچھ نیا لاکر بڑی عید کی خوشیوں کا مزہ دوبالا کردیا۔

میوزک ویڈیو کا لنک علی ظفر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جسکے ساتھ انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے میوزک ویڈیو کے حوالے سے بتایا کہ،‘دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ پاکستان کتنا خوبصورت ہے! اور اسی لیے اب پیش ہے ’کرے کرے’۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ،‘میری طرف سے گلگت بلتستان کی خوبصورت سرزمین اور وہاں کے مہمان نواز لوگوں کو ایک خراجِ تحسین۔آپ سب کو اور آپ کے پیاروں کو عید مبارک’۔

کرے کرے کی سوشل میڈیا پر دھوم:

اس میوزک ویڈیو میں علی ظفر کیساتھ گلوکار سلمان پارس بھی شامل ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان کی ثقافت اور خوصورتی کو بھی دکھایا گیا ہے۔

3 منٹ 25 سیکنڈ پر مشتمل اس میوزک ویڈیو میں گلگت بلتستان کی ثقافت کے رنگ جھلکتے ہیں جب کہ ویڈیو میں وہاں کے خوبصورت نظارے بھی محسور کن ہیں۔

بات کریں میوزک ویڈیو کی تفصیلات کی تو اسے ظفر وقار تاج نے لکھا ہے پروڈکشن کے فرائض علی ظفر اور علی مصطفیٰ نے ادا کیے۔

کمپوزیشن سلمان  پارس کی ہے جبکہ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر خود علی ظفر ہی ہیں۔

اس میوزک ویڈیو کو ریلیز ہوئے ابھی 24 گھنٹے بھی نہ ہوئے کہ 77 ہزار سے زائد ویوز حاصل ہوگئے ہیں جبکہ یہ تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں کئی صارفین اور میوزک کے متوالوں نے علی ظفر کے اس نئے شاہکار پر خوب پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ساتھ  گلگت بلتستان کے رنگوں اور خوبصورتی کو اجاگر کرنے پر انہیں بے پناہ پزیرائی مل رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال عید الفطر کے موقع پر علی ظفر نے سرائیکی زبان میں گانا ’بالو بتیاں’ پیش کیا تھا جسے میوزک کے متوالوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔جبکہ انکی قابل ذکر لسٹ میں سندھی ثقافت کو فروغ دیتا گانا ’Allay Munja Mar Wara’ اور پشتون زبان کا سپر ہٹ گانا ’Larsha Pekhawar’ بھی شامل ہے۔