اسکینڈلز

’نیم‘ کے ڈائریکٹر کا اسلام آباد میں قتل

پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی

Web Desk

’نیم‘ کے ڈائریکٹر کا اسلام آباد میں قتل

پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ہم ٹی وی کے معروف ڈراما سیریل ’نیم‘ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نظام الدین گیلانی اسلام آباد میں پیش آنے والے افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئے۔

 یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا، جب نظام الدین گیلانی کو مبینہ طور پر ان کے قریبی عزیز نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ان کی لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے اور ملزم کی شناخت بھی ہوچکی ہے، تاہم واقعے کے محرکات اور اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے تاکہ معاملے کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔


نظام الدین گیلانی نہ صرف نیم بلکہ کئی دیگر مقبول ڈراموں اور کامیاب پراجیکٹس کا حصہ رہ چکے تھے۔ ان کی ناگہانی موت پر میڈیا انڈسٹری گہرے صدمے میں مبتلا ہے۔ ان کے ساتھی فنکار اور عملہ ان کے اخلاق، محنت اور فنی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اداکار امیر گیلانی، جنہوں نے نیم میں ان کے ساتھ کام کیا، نے سوشل میڈیا پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ نظام الدین گیلانی ہمارے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھے، ایک نہایت سادہ، ملنسار اور خالص انسان۔ دل بہت اداس ہے۔ یہ دنیا کس طرف جا رہی ہے؟

تازہ ترین