انفوٹینمنٹ

دیپیکا ککڑ آئی سی یو سے باہر، بیٹے سے ملاقات میں کیا کہا؟

شعیب ابراہیم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو اپلوڈ کی

Web Desk

دیپیکا ککڑ آئی سی یو سے باہر، بیٹے سے ملاقات میں کیا کہا؟

شعیب ابراہیم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو اپلوڈ کی

 
دیپیکا ککڑ آئی سی یو سے باہر، بیٹے سے ملاقات میں کیا کہا؟

ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اور ہر دلعزیز اداکارہ دیپیکا ککڑ  کے جگر سے 'ٹینس بال' کے سائز کا ٹیومر نکالنے کی سرجری مکمل ہو چکی ہے۔

ان کے شوہر اداکار شعیب ابراہیم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں انہوں نے دیپیکا کی صحت، سرجری، اور ان کے بیٹے روحان کے حوالے سے اہم تفصیلات شیئر کی ہیں۔

شعیب ابراہیم نے بتایا کہ دیپیکا اب آئی سی یو سے باہر آ چکی ہیں، اور انہیں نارمل روم میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیپیکا کی حالت اب کافی بہتر ہے اور وہ اب چلنے پھرنے لگی ہیں اور سولڈ فوڈ بھی کھا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’الحمدللہ، آج دیپیکا پہلے دن کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ اسے آئی سی یو سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ درد تھوڑا بہت ہے، خاص کر ٹانکوں میں، مگر تمام رپورٹس نارمل آ رہی ہیں۔‘

شعیب نے بتایا کہ دیپیکا کی سرجری 14 گھنٹے لمبی تھی، جو صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوئی اور رات ساڑھے گیارہ بجے مکمل ہوئی۔

شعیب نے مزید بتایا کہ سرجن نے انہیں کہا تھا کہ اگر اندر سے دیر ہو تو گھبرانا نہیں چاہیے، کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ سرجری ٹھیک سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’  رپورٹس ایک یا دو ہفتے میں آ جائیں گی۔ ان کے گال بلیڈر کو بھی ہٹا دیا گیا کیونکہ اس میں پتھری پائی گئی تھی، اور جگر کا تھوڑا سا حصہ بھی نکالنا پڑا۔ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ گھبرانے کی بات نہیں کیونکہ جگر دوبارہ خود کو ری جنریٹ کر سکتا ہے۔

شعیب نے بتایا کہ روحان کو گھر میں سب پیار سے سنبھال رہے ہیں۔ پہلے تین دن اُس نے دیپیکا کے بغیر گزارے، لیکن ایک رات اُس نے رونا شروع کیا تو اُسے دیپیکا سے ملوانے کے لیے لایا گیا۔ دیپیکا نے روحان سے بات کی، اُس کے ساتھ کھیلی، اور پھر وہ واپس گھر چلا گیا۔’

شعیب ابراہیم نے اپنے وی لاگ کے آخر میں تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’آپ سب دعاؤں میں دیپیکا کو یاد رکھیں، آپ کی دعاؤں کی ہمیں ابھی بھی بہت ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ مقبول ٹی وی شو ’سسرال سمر کا‘ میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد شعیب ابراہیم اور دیپیکا ککڑ نے 2018 میں شادی کرلی تھی ۔ بعد ازاں گزشتہ ماہ اس جوڑے نے اپنے پہلے بیٹے روحان کا استقبال کیا۔

تازہ ترین