فوڈ

چٹ پٹی مصالحہ کلیجی کی آسان ریسیپی

Web Desk

چٹ پٹی مصالحہ کلیجی کی آسان ریسیپی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اجزاء:

کلیجی آدھا کلو (صاف دھو کر ٹکڑے کرلیں)، دہی3 کھانے کے چمچ (پھینٹا ہوا)، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ (چٹ پٹاپن کے لیے)، ہلدی پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، گرم مصالحہ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچ، چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ (اختیاری لیکن ذائقہ دار بناتا ہے)، ہری مرچیں 4-5 عدد (لمبائی میں کٹی ہوئی)، ٹماٹر2 درمیانے (باریک کٹے ہوئے)، پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)، لیموں ایک عدد (رس نکال لیں)، نمک حسب ذائقہ، تیل آدھا کپ، ہرا دھنیا حسب ضرورت (کٹا ہوا)۔

ترکیب:

کڑاہی میں تیل گرم کریں، پیاز ڈال کر ہلکا سنہری کریں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور ہلکا سا بھونیں۔ اب کٹی ہوئی کلیجی ڈال کر تیز آنچ پر 5-7 منٹ فرائی کریں تاکہ کلیجی کا پانی خشک ہو جائے۔ پھر اس میں ٹماٹر، دہی، لال مرچ پاؤڈر، کٹی لال مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر اور نمک شامل کر کے اچھے سے بھونیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو تھوڑی سی پانی کی ہلکی سی چھینٹیں مار کر دم پر رکھ دیں (تقریباً 5-7 منٹ) تاکہ کلیجی گل جائے۔ آخر میں گرم مصالحہ، چاٹ مصالحہ، ہری مرچ اور لیموں کا رس ڈال کر ہلکا سا مکس کریں۔ ہرے دھنیے سے سجا کر گرم گرم پیش کریں۔

تازہ ترین