انفوٹینمنٹ
عورت کی مرضی کے بغیر کوئی مرد اُسے نہیں چھو سکتا ،خلیل الرحمان قمر
اداکارائیں غیر مناسب دعوے کرتی ہیں
عورت کی مرضی کے بغیر کوئی مرد اُسے نہیں چھو سکتا ،خلیل الرحمان قمر
اداکارائیں غیر مناسب دعوے کرتی ہیں
معروف مصنف و اسکرین رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ عورت کی مرضی کے بغیر کوئی مرد اُسے نہیں چھو سکتا۔
ایک ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں انہوں نے مختلف معاشرتی موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے بتایا کہ انہیں سفر کے دوران انسانوں سے جڑنے کا احساس خوشی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ موٹروے پر سفر کرتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ راستے میں اگر کوئی مسافر مل جائے تو اسے لفٹ دے دیں۔ اگر کوئی مسافر نہ ملے تو انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید قدرت ان سے ناراض ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ مسافروں کو لفٹ دیتے ہیں تو اکثر لوگ انہیں پہچان لیتے ہیں، اور اگر کوئی نہ پہچانے تو وہ اپنا تعارف خود کرواتے ہیں۔
اپنی گفتگو میں انہوں نے جھوٹ بولنے والے افراد اور طبقاتی تعصب رکھنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے افراد کو ناپسند کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اصل غربت مالی حیثیت سے نہیں بلکہ ظرف کی کمی سے ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کے پاس دولت تو ہو، لیکن وہ ظرف سے محروم ہو، تو وہ ان کی نظر میں غریب ہے، اور وہ لوگ جو ناجائز ذرائع سے دولت کماتے ہیں، ان کے نزدیک وہ بھی غربت کا شکار ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر نے اداکاراؤں کی جانب سے ہدایتکاروں پر لگائے جانے والے الزامات سے متعلق کہا کہ، ان کے خیال میں، بعض اداکارائیں غیر مناسب دعوے کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے میں مرد میں اتنی جرأت نہیں ہوتی کہ وہ کسی عورت کی مرضی کے بغیر اسے چھو سکے۔ اس لیے ایسے الزامات اکثر جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف مواقع پر چند اداکاراؤں نے اپنے تجربات بیان کیے ہیں، جن میں انہوں نے ہدایتکاروں پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام عائد کیا۔
ایک مثال کے طور پر، اداکارہ سارہ عمیر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ایک شوٹنگ کے دوران ایک ہدایتکار نے انہیں کئی بار چھونے کی کوشش کی، جس پر انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے اسے تھپڑ مار دیا تھا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this weekend (from June 12 to June 14)
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction



