انفوٹینمنٹ
ہانیہ عامر نے بھی سعودیہ میں عید منالی
قبل ازیں اداکارہ کی منیٰ سے تصاویر سامنے آئیں تھیں
ہانیہ عامر نے بھی سعودیہ میں عید منالی
قبل ازیں اداکارہ کی منیٰ سے تصاویر سامنے آئیں تھیں
گلوبل اسٹار ہانیہ عامر نے سعودی عرب سے اپنا عید لُک شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دے دی۔
فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جہاں دنیا بھر سے عازمین نے سعودی عرب کا رخ کیا وہیں ان خوش نصیبوں میں اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی شاید اپنا نام لکھوالیا۔
قبل ازیں انکی منیٰ سے تصاویر منظر عام پر آئیں تھیں جس میں ہانیہ عامر کو منیٰ کیمپ میں موجود دوستوں کیساتھ تصاویر بنواتے دیکھا گیا۔
گرے پرنٹڈ عبایا میں ملبوس ہانیہ عامر نے اس موقع پر اپنے بال کھلے رکھے ہوئے تھے جسکے سبب انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
لیکن ان سب کے باوجود ’کبھی تم کبھی میں’ کی اداکارہ نے مزید ایک اور پوسٹ شیئر کردی جس میں انہیں اسی عبایا میں پوز دیتے اور کیمرے کے سامنے مسکراتے دیکھا گیا۔
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے کیپشن میں اپنے تمام فینز بالخصوص بچوں کو عید کی مبارک باد دی اور لکھا کہ،‘عید مبارک بچوں‘۔
تاہم، ان تصاویر پر انٹرنیٹ پر ایک بار پھر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا۔ کئی لوگوں نے اداکارہ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی جبکہ کچھ نے ان کے انداز اور لباس پر تنقید کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ،‘یہ تعریف کی بات ہے کہ وہ کنسرٹ پر پیسے خرچ کرنے کے بجائے حج پر گئی ہیں۔’
جبکہ ایک اور نے اعتراض کیا کہ،‘منیٰ میں وکٹری سائن کیوں بنایا جا رہا ہے؟
ایک اور صارف نے لکھا کہ،‘احرام پہننے کا یہ طریقہ نہیں، بال کھلے نہیں ہونے چاہئیں۔
اداکارہ کے کیرئیر کی بات کریں تو سال 2016 میں فلم ’جانان‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد ہانیہ عامرنے پھر ڈراما انڈسٹری میں ’تتلی‘ سے ڈیبیو دیا جس کے بعد وہ یکے بعد دیگرے ایسے ڈرامے کرتی چلی گئیں جو انکی مقبولیت میں حیران کن اضافے کی وجہ بن گئے۔
ہانیہ عامر کی مقبولیت کے آسمان چھونے والے ڈراموں میں ’میرے ہمسفر‘ ، ’ عشقیہ‘ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں جبکہ وہ حالیہ ڈراما سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں شرجینا کے کردار سے خوب داد موصول کر رہی ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Ramsha Khan finally breaks silence on wedding rumours
Bobby Flay to begin filming ‘Quintessential Food Network Show'
Athiya Shetty’s tribute post for Asha Bhosle draws criticism
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion


