ٹیکنالوجی
فائل کھولنے کی جھنجھٹ ختم، چیٹ جی پی ٹی سے کلاؤڈ تک براہِ راست رسائی
شامل کی گئی دوسری بڑی سہولت کلاؤڈ انٹیگریشن ہے
فائل کھولنے کی جھنجھٹ ختم، چیٹ جی پی ٹی سے کلاؤڈ تک براہِ راست رسائی
شامل کی گئی دوسری بڑی سہولت کلاؤڈ انٹیگریشن ہے
مصنوعی ذہانت کی دنیا میں روز بروز حیرت انگیز پیشرفت ہو رہی ہے، اور حالیہ پیشرفت میں اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایسی دو اہم خصوصیات متعارف کرائی ہیں جو بالخصوص کاروباری حضرات اور دفتری ماحول میں کام کرنے والے افراد کے لیے نہایت سودمند ثابت ہو سکتی ہیں۔
ٹیکنالوجی سے متعلق ویب سائٹس کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی میں اب میٹنگ ریکارڈنگ اور کلاؤڈ فائل شیئرنگ کی جدید سہولیات شامل کر دی گئی ہیں۔
اب چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے نہ صرف میٹنگز کو صوتی طور پر ریکارڈ کیا جا سکتا ہے بلکہ اس ریکارڈنگ کی بنیاد پر گفتگو کا تحریری خلاصہ اور کلیدی نکات بھی خودکار طور پر فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
یہ سہولت خاص طور پر اُن افراد کے لیے مفید ہے جو میٹنگ کے دوران نوٹس لینے سے قاصر رہتے ہیں چیٹ جی پی ٹی نہ صرف ہر اہم بات کو محفوظ کرے گا بلکہ اسے ایک جامع اور قابلِ اشتراک شکل میں پیش بھی کرے گا۔
چیٹ جی پی ٹی میں شامل کی گئی دوسری بڑی سہولت کلاؤڈ انٹیگریشن ہے۔ اب صارفین چیٹ جی پی ٹی کو گوگل ڈرائیو، ڈراپ باکس، باکس، شیئرپوائنٹ اور ون ڈرائیو جیسی مقبول کلاؤڈ سروسز سے منسلک کر سکتے ہیں۔
اگر کوئی فائل یا اسپریڈشیٹ ان سروسز میں محفوظ ہو، تو چیٹ جی پی ٹی اس فائل کو کھول کر اس سے ڈیٹا کا تجزیہ، خلاصہ یا دیگر اہم معلومات خود فراہم کر سکتا ہے بغیر اس فائل کو دستی طور پر کھولنے کے۔
یہ دونوں جدید خصوصیات فی الوقت چیٹ جی پی ٹی ٹیم اور انٹرپرائز ورژنز کے صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی ٹیم کی رکنیت کی قیمت فی صارف 25 ڈالر ماہانہ مقرر کی گئی ہے، جبکہ انٹرپرائز ورژن بڑی کمپنیوں کے لیے ان کی ضروریات کے مطابق ترتیب دیا جاتا ہے۔
ان نئی اپڈیٹس سے چیٹ جی پی ٹی نہ صرف ایک اسمارٹ اسسٹنٹ بلکہ ایک مکمل آفس کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی سامنے آ رہا ہے، جو آپ کے وقت اور محنت دونوں کی بچت کرتا ہے۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death


