انفوٹینمنٹ
ایڈ شیران کے گانے میں اریجیت اور کنگ خان کی انٹری
اریجیت نے ایڈ شیران پنجابی لیرکس لکھنے میں مدد دی
ایڈ شیران کے گانے میں اریجیت اور کنگ خان کی انٹری
اریجیت نے ایڈ شیران پنجابی لیرکس لکھنے میں مدد دی
ایڈ شیران کا نیا گانا ’سافائرُ ریلیز ہو چکا ہے، اور یہ صرف ایک گانا نہیں بلکہ بھارت کے لیے ایڈ شیران کا ایک محبت بھرا پیغام ہے۔
اس خوبصورت میوزک ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اسے بھارت کے مختلف شہروں میں فلمایا گیا ہے۔ کہیں وہ کولکتہ کی سڑکوں پر گھوم رہے ہیں، کہیں حیدرآباد کے کیفے میں مقامی لوگوں کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں، تو کہیں وہ باہوبلی کے سیٹ پر حیران کن نظاروں میں کھوئے ہوئے ہیں۔
سب سے بڑی سرپرائز یہ ہے کہ کنگ خان شاہ رخ بھی ایڈ شیران کے ساتھ ویڈیو میں نظر آ رہے ہیں، اور صرف یہی نہیں، بلکہ اریجیت سنگھ نے بھی اس گانے میں پنجابی میں ایک خوبصورت مصرع گایا ہے۔
ایڈ شیران نے پہلے بتایا تھا کہ اریجیت نے انہیں پنجابی لیرکس لکھنے میں مدد دی، لیکن یہ سرپرائز تھا کہ وہ خود بھی گائیں گے۔ گانے کی فضا ویسٹرم اور پنجابی فیوژن سے بھرپور ہے، اور ویڈیو کو نئے اسٹائل میں فلمایا گیا ہے، جہاں کیمرہ سیدھا ایڈ شیران کے چہرے پر فوکس کیے ہوئے ہے، جیسے ناظرین ان کے ساتھ سفر کر رہے ہوں۔
یہ گانا ایڈ شیران کے آٹھویں البم ’پلے‘ کا حصہ ہے، جو 12 ستمبر کو ریلیز ہونے والا ہے۔ اب تک اس البم کے تین گانے آ چکے ہیں، ‘عزیزم‘ جو فارسی ثقافت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، ’اولڈ فون’ایک جذباتی پاپ اپ ویڈیو ہے جس میں ایڈ شیران ایک چھوٹے سے پب میں پرفارم کرتے ہیں، اور اب ’سافائر‘ ریلیز ہوا ہے جس میں بھارت کے لیے بھرپور پیار ہے۔
مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ ایڈ شیران نے پورا البم گووا کے سفر کے دوران مکمل کیا، سمندر کے کنارے بیٹھ کر، محبت، ثقافت اور موسیقی کو ایک ساتھ باندھتے ہوئے ایڈ شیران نے اس البم میں اپنا دل اور روح ڈال دی ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Michael Jackson’s nephew talks intense journey to embody his famous uncle
Inside Blake Shelton, Gwen Stefani’s ‘deliberate reset’ after tough year
Melania Trump offers advice to Cheryl Hines for her life with RFK Jr.
Britney Spears sells entire music catalog in Landmark deal
Margot Robbie exposes bizarre gift from actor that left her furious
Hailee Steinfeld breaks silence on music comeback after hiatus
Drew Barrymore appreciates Nick Jonas’ honesty about anxiety attack
Vishal Dadlani calls out ‘Sifaarish’ culture in music industry


