انفوٹینمنٹ
ہاؤس فُل 5 کی لال پری کون؟
ہاؤس فُل 5 کی لال پری کون؟
بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سندریا شرما نے ہاؤس فُل فائیو میں اپنی پرفارمنس سے ہر کسی کو حیران کر دیا ہے۔
گانا ’لال پری‘ جیسے ہی ریلیز ہوا سب کے ذہن میں ایک ہی سوال آیا کہ آخر یہ خوبصورت چہرہ ہے کون؟
سندریا شرما کا جنم 1994 میں دہلی میں ہوا۔ ان کے والد کا نام نریش شرما ہے جبکہ والدہ اوشا شرما ایک اسکول ٹیچر ہیں۔ بچپن سے ہی سندریا کو موسیقی سے گہرا لگاؤ تھا، خاص طور پر انڈین کلاسیکل میوزک سے۔
انہوں نے اپنی تعلیم کے ساتھ ساتھ نیشنل اسکول آف ڈرامہ اور ایکٹ ون تھیٹر گروپ سے اداکاری سیکھنی شروع کی۔
اداکاری کی دنیا میں مہارت حاصل کرنے کے لیے انہوں نے نہ صرف بھارت بلکہ بیرونِ ملک بھی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے نیویارک فلم اکیڈمی سے ایک مختصر ایکٹنگ کورس بھی مکمل کیا۔
یہی جذبہ اور محنت تھی جس نے انہیں ایک مضبوط فنکار بنایا!
سندریا شرما نے 2017 میں فلم ’رانچی ڈائیریز‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا، جو انوپم کھیر اور رشمن مجیتھیا کی پروڈکشن تھی۔ اس کے بعد وہ بگ باس 16میں نظر آئیں، جہاں سلمان خان نے شو کو ہوسٹ کیا۔رئیلٹی ٹی وی سے اُن کی فین فالوونگ میں بےپناہ اضافہ ہوا۔
بعد ازاں وہ کرائم سیریز ’Raktanchal 2‘ میں سپورٹنگ کردار میں نظر آئیں، مگر ان کا بریک تھرو ہوا فلم ہاؤس فُل فائیو سے، جو کہ 7 جون کو سینما گھروں کی زینت بنی۔
ہاؤس فُل فائیو میں سندریا ایک وکیل کے کردار میں نظر آئیں، لیکن اصل میں سب کی نظریں ان پر گانے ’لال پری‘ میں جمی رہیں۔ ان کے بولڈ سینز اور شاندار ڈانس مووز نے نہ صرف ناظرین کو حیران کر دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچا دی۔
مداحوں نے یہاں تک کہا کہ انہوں نے گانے میں باقی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا، سندریا شرما سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں۔
ان کے 9 اعشاریہ نو ملین فالورز انسٹاگرام پر ہیں، جبکہ ایکس پر ان کے فالورز کی تعداد 1.5 لاکھ سے زائد ہے۔ وہ مداحوں کے ساتھ مستقل رابطے میں رہتی ہیں، اور ان کی پوسٹس ہمیشہ وائرل ہوتی ہیں۔
ویسے تو ہاؤس فُل فائیو کی کاسٹ میں جیوکلین فرننڈس، ابھیشیک بچن، رتیش دیش مُکھ، نانا پاٹیکر، نرگش فخری جیسے بڑے نام ہیں مگر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ صرف سندریا شرما پر ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment



