فلم / ٹی وی

دیپیکا اور اللو ارجن کی کولیبریشن کی خبروں نے تہلکہ مچادیا

دونوں سپر اسٹار ایٹلی کی اگلی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

Web Desk

دیپیکا اور اللو ارجن کی کولیبریشن کی خبروں نے تہلکہ مچادیا

دونوں سپر اسٹار ایٹلی کی اگلی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

دونوں سپر اسٹارز کی کولیبریشن کی خبروں نے جوش و خروش پھیلا دیا۔
دونوں سپر اسٹارز کی کولیبریشن کی خبروں نے جوش و خروش پھیلا دیا۔

بھارتی سینما کے دو بڑے ستارے ایک ساتھ چمکنے کے لیے تیار ہیں، جو کوئی اور نہیں بلکہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور تیلگو سپر اسٹار اللو ارجن ہیں۔

اس تہلکہ مچانے والی خبر کے مطابق دونوں اداکار فلم انڈسٹری کے مایہ ناز ہدایت کار ایٹلی کی اگلی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

یہ فلم دیپیکا پڈوکون کا نہ صرف اللو ارجن بلکہ ایٹلی کے ساتھ بھی پہلا اشتراک ہوگا، اس نئے اور غیر معمولی کولیبریشن کی خبر نے انڈسٹری کے حلقوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے، اور شائقین اسے ایک بڑے پین انڈیا سنیما تجربے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

فی الحال اس فلم کا عارضی عنوان #AA22xA6 رکھا گیا ہے، جس کی پروڈکشن مشہور ادارے سن پکچرز کے تحت کی جا رہی ہے جو بڑے پردے کی شاندار فلموں کے حوالے سے مشہور ہے۔

یہ فلم ایک پین انڈیا پروجیکٹ ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ یہ نہ صرف تیلگو اور ہندی زبانوں میں بلکہ دیگر بھارتی زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

 فلم کی کاسٹ اور ٹیم کے باعث یہ منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی میڈیا، انڈسٹری کے حلقوں اور شائقین میں غیر معمولی دلچسپی اور جوش پیدا کر چکا ہے۔

دیپیکا پڈوکون، جنہوں نے پٹھان، باجی راؤ مستانی اور پیکو جیسے ہٹ فلموں سے اپنی اداکاری کا لوہا منوایا، ساؤتھ انڈین سنیما کی سب سے بڑی شخصیت اللو ارجن کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، جو پشپا جیسی سپر ہٹ فلم سے بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول ہو چکے ہیں۔

ہدایتکار ایٹلی، جو 'تھری' اور 'جوان' جیسے بلاک بسٹرز دے چکے ہیں، اس فلم کو ایک نئے سینماٹک تجربے میں ڈھالنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

ماہرین کا ماننا ہے کہ  ایٹلی کی ہدایتکاری، اللو ارجن کا ایکشن اور دیپیکا کی اداکاری کے ذریعے یہ فلم بھارتی سنیما کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتی ہے۔

 #AA22xA6 کی شوٹنگ اس سال کے آخر میں شروع ہونے والی ہے، اور اسے شمالی و جنوبی بھارتی سنیما کے درمیان اب تک کی سب سے بڑی شراکت داریوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

دیپیکا، جو اپنی ہمہ جہتی اداکاری، دلکش اسکرین پرسنالٹی اور کہانیوں میں جان ڈالنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہیں، اس فلم میں ایک نئے انداز میں نظر آئیں گی۔ 

ان کی موجودگی فلم کو نہ صرف اسٹار پاور فراہم کرے گی بلکہ ایک نیا سینمائی توازن بھی لے کر آئے گی۔

دوسری جانب اللو ارجن اس فلم کے ذریعے اپنے کریئر میں ایک اور اہم سنگ میل چھوتے نظر آئیں گے، ان کے ایکشن، انداز اور کمرشل اپیل کو ایٹلی کے ڈائریکشن کا جادو ملے گا۔

دیپیکا پڈوکون کو آخری مرتبہ 'کالکی 2898 اے ڈی' میں دیکھا گیا تھا جس میں انہوں نے ساؤتھ انڈین اداکار پربھاس کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔

اپنی بیٹی دعا پڈکون سنگھ کی ستمبر میں پیدائش کے بعد اداکارہ اب شاہ رخ خان کی اگلی فلم 'کنگ' میں جلوہ دکھاتی نظر آئیں گی۔

دوسری جانب اللو ارجن کو آخری مرتبہ پشپا دی رول میں دیکھا گیا تھا جو ان کی فلم پشپا دی رائز کا سیکوئل تھی۔

تازہ ترین