فیشن

شوبز کپلز کے عید الاضحٰی پر جلوے

بڑی عید کے موقع پر اسٹار کپلز نے اپنی تیاری سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔

Web Desk

شوبز کپلز کے عید الاضحٰی پر جلوے

بڑی عید کے موقع پر اسٹار کپلز نے اپنی تیاری سوشل میڈیا کی زینت بنادی۔

شوبز کپلز کے عید الاضحٰی پر جلوے

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

اس عید کے موقع پر مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے اور اس کا گوشت عزیزوں اور غربا میں تقسیم کرتے ہیں۔

جہاں عید الفطر میں شوبز ستاروں کی تیاری اور جوش و خروش دیدنی ہوتا ہے وہیں عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی مداح اپنے پسندیدہ مداحوں کی جھلک دیکھنے کو بے تاب ہوتے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی ستاروں نے اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور اپنی عید کی تیاری شیئر کر کے سب کو اپنی خوشیوں کا حصہ بنایا۔

یہاں ہم نے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے چند شوبز کپل کی عید کی جھلکیاں آپ کے لیے پیش کی ہیں۔

سارہ خان، فلک شبیر

اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کا شمار پاکستان کے ان اسٹارز کپل میں ہوتا ہے جن کی محبت سب پر عیاں ہے۔

یہ جوڑا جہاں اپنی ذہنی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے لیے محبت اور احترام کی مثال قائم کرتا ہے وہیں اپنی خوبصورتی کے سبب بھی چرچوں میں رہتا ہے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

عید الاضحیٰ کے موقع پر جہاں سارہ خان نے خوبصورت ملٹی کلر ساڑھی کا انتخاب کیا وہیں ان کے شوہر فلک شبیر ہلکے خاکی رنگ کے کرتے میں ملبوس نظر آئے۔

مختلف پھول بوٹوں اور اشیا کے پرنٹ سے بھری ساڑھی کے ساتھ سارہ نے سلیقے سے بنائی گئی پونی ٹیل ہیئر اسٹائل کا انتخاب کیا جو ان کے حسن کو دو آتشہ کرگیا۔

مریم نفیس

مریم نفیس کے لیے یہ عید الاضحیٰ اس لیے بھی خاص تھی کیوں کہ یہ ان کے ننھے بیٹے عیسٰی کے ساتھ پہلی بقرہ عید تھی۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے اس عید پر آف وائٹ ڈریس کا انتخاب کیا جس پر ملٹی رنگ کی کڑھائی نے اسے خوبصورتی بخشی جبکہ رنگ برنگی دوپٹے، گلوبند سیٹ نے ان کی لک کو چار چاند لگائے۔

اداکارہ کے شوہر نے بھی ان کے ساتھ ٹوئننگ کی اور آف وائٹ کرتا زیب تن کیا جبکہ ان کا ننھا عیسٰی بھی پیلے رنگ کے کرتے میں عید مناتا نظر آیا۔

ماورا حسین، امیر گیلانی

رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے ماورا حسین اور امیر گیلانی نے دلچسپ انداز میں عید الاضحیٰ کی خوشیاں شیئر کر کے مداحوں سے تعریفیں سمیٹ لیں۔

عید کے موقع پر اداکارہ نے ہلگے انگوری اور جامنی کنٹراسٹ کے خوبصورت جوڑے کا انتخاب کیا، ان کے لک کی انوکھی بات گلے میں لٹکنے والے آرائشی ٹسلز تھے جو ممکنہ طور پر ان کے دوپٹے میں ٹنکے ہوئے تھے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اس کے ساتھ اداکارہ نے لائٹ جیولری کا انتخاب کیا جس میں ہاتھوں میں سونے کی چوڑیاں، گھڑی اور ہلکے بندے شامل ہیں۔

البتہ امیر گیلانی اس موقع پر خاصے منفرد اور شاید پہلی بات کلین شیو نظر آئے۔ویڈیو میں ان کی بہن بھی اسٹار کپل کے ساتھ عید کی سیلبریشن میں مکمل حصہ لیتی نظر آئیں۔

اقرا عزیز، یاسر حسین

اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار و ہدایت کار یاسر عزیز نے عید الاضحیٰ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ خوب جوش و خروش سے مناتے نظر آئے۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

عید کے موقع پر گرمی کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے اقرا نے عید کے لیے کسی فینسی جوڑے کا انتخاب کرنے کے بجائے سرمئی رنگ کے چکن کاری کے لان کے جوڑے کا انتخاب کیا۔

ان کے شوہر یاسر حسین لائٹ ٹرکوئز گرین رنگ کے سادہ سے شلوار قیمض میں نظر آئے جبکہ بیٹا کبیر حسین سیاہ رنگ کے کرتا شلوار میں عید مناتا دکھائی دیا۔

ندا یاسر، یاسر نواز

اداکارہ و میزبان ندا یاسر اور ان کے اداکار و ہدایتکار شوہر یاسر نواز نے اپنی عید کی تیاری کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنائیں۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اس موقع پر ندا نے ہلکے گلابی اور پیلے رنگ کے خوبصورت پرنٹڈ کرتا ٹراؤزر زیب تن کیا، سلیقے سے کیا میک اپ ہیئر اسٹائل اور پھر بالوں میں لگا پھول ان کی عید لک کو مزید حسین بنا گیا۔

دوسری جانب یاسر نے اگرچہ لباس میں ندا کی ٹوئننگ نہیں کی اور وہ سیاہ شرٹ اور گرے پینٹ میں جنٹلمین لُک دیتے نظر آئے البتہ پیلے رنگ کے جاگرز پہن کر انہوں نے اپنی بیگم کا خوبصورتی سے ساتھ دیا۔

صدف کنول، شہروز سبزواری

ماڈل صدف کنول اور ان کے شوہر شہروز سبزواری نے عید کی خوشیاں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ مل کر منائیں۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

عید کے موقع پر ایک خوبصورت فیملی تصویر صدف نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جن میں شہروز کی دونوں بیٹیاں نورے اور زہرا رونق بکھیرتی نظر آئیں۔

تصویر میں صدف گلابی رنگ کے اسٹائلش ڈریس میں ملبوس نظر آئیں جبکہ شہروز نے سیاہ رنگ کے کرتا شلوار کا انتخاب کیا، ان کے علاوہ ان کی دونوں ننھی پریوں سے ہلکے پیلے رنگ کا ایک جیسا لباس زیب تن کیا۔