وائرل اسٹوریز

رنبیر، سچن 'ستارے زمین پر' کی کاسٹ کے ساتھ گھل مل گئے

دونوں سیلیبریٹیز کو عامر خان کے منعقدہ ایونٹ میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔

Web Desk

رنبیر، سچن 'ستارے زمین پر' کی کاسٹ کے ساتھ گھل مل گئے

دونوں سیلیبریٹیز کو عامر خان کے منعقدہ ایونٹ میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔

رنبیر، سچن ستارے زمین پر کی کاسٹ کے ساتھ گھل مل گئے

بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان ان دنوں اپنی نئی فلم 'ستارے زمین پر' کی پروموشن کے لیے بھرپور طریقے سے سرگرم اور متحرک ہیں۔

اداکار کی آنے والی یہ فلم 2007 کی کلاسک 'تارے زمین پر' کا اسپرچوئل سیکوئل ہے، جس میں مرکزی کردار نبھاکر جینیلیا ڈی سوزا (ڈیسوزا) کئی سال بعد فلم انڈسٹری میں واپسی کررہی ہیں۔

مذکورہ فلم ایک اسپورٹس کامیڈی ڈرامہ ہے، جو کہ رواں ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی اور مداح اس کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

فلم کی ریلیز سے قبل عامر خان نے اپنی کاسٹ، قریبی دوستوں اور ساتھی فنکاروں کے لیے ایک خصوصی موسیقی کی شام کا اہتمام کیا۔

اس ایونٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں خاص مہمان رنبیر کپور کو عامر کی کاسٹ کے ساتھ تصاویر کھنچواتے اور خوشگوار موڈ میں وقت گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ بھی موجود ہیں۔

یہ ویڈیو ودانت شرما نامی اداکار نے شیئر کی، جو فلم میں 'بنتو' کا کردار نبھا رہے ہیں، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ 'بی آر بی، ابھی تک ستاروں۔۔رنبیر۔۔کرن راؤ کے کراس اوور کو ہضم کرنے کی کوشش کررہا ہوں'۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کو پسند کیا اور دلچسپ تبصرے بھی کیے، جن میں ایک صارف نے مذاقاً لکھا کہ 'اینمل زمین پر'۔

ایونٹ میں ایک اور خاص مہمان نے سب کو حیران کر دیا جو کہ تھے سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سچن عامر سے ملاقات کے لیے تقریب میں آتے ہیں اور مہمان ان کا استقبال ایسے خوشی سے کرتے نظر آئے جیسے میدان میں سچن کی انٹری ہو۔

جہاں ایک جانب رنبیر کپور اور سچن ٹنڈولکر کی موجودگی کو مداحوں نے خوب سراہا، وہیں دوسری طرف عامر خان ایک اور وائرل ویڈیو کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنے ہوئے ہیں۔

عامر فلم کی پروموشن میں مصروف

ایک ویڈیو میں عامر خان فلم کی پروموشن کے سلسلے میں سڑک کنارے وڑا پاؤ بناتے نظر آ رہے ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ان کا یہ انداز بالکل نہ بھایا۔

سوشل میڈیا پر کچھ افراد نے اس عمل کو 'پروموشن کی ڈرامہ بازی' قرار دیا، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ 'یہ سب فلم ریلیز سے پہلے کی نوٹنکی ہے، جب ملک میں جنگ کا ماحول تھا تو بھائی صاحب کمبل لے کر سو رہے تھے'۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ فلم کے پروموشن کے لیے کیا کیا کرنا پڑتا ہے، ایک سخت تبصرے میں کہا گیا کہ 'اتنی فلمیں فلاپ ہونے کے بعد اب اگر وڑا پاؤ بیچنا شروع کر دیں تو حیرت نہیں ہوگی '۔

یہ فلم 20 جون 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی،  فلم عامر خان، اپرنا پروہت اور روی بھاگچندکا کی پروڈکشن میں بنی ہے، جب کہ اس کی کہانی دیوی ندھی شرما نے لکھی ہے۔