بالی ووڈ

دیپیکا کا ایٹلی کی فلم جوائن کرنا سندیپ ریڈی وانگا کو بھاری پڑ گیا

سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اسپرٹ سے دیپیکا کی علیحدگی ایک بار پھر چرچوں میں۔

Web Desk

دیپیکا کا ایٹلی کی فلم جوائن کرنا سندیپ ریڈی وانگا کو بھاری پڑ گیا

سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اسپرٹ سے دیپیکا کی علیحدگی ایک بار پھر چرچوں میں۔

دیپیکا فلم اسپرٹ سے علیحدگی کی وجہ سے چرچوں میں تھیں۔
دیپیکا فلم اسپرٹ سے علیحدگی کی وجہ سے چرچوں میں تھیں۔

دیپیکا پڈوکون آنے والی ساؤتھ انڈین فلموں سے متعلق تنازعات کی وجہ سے خوب چرچوں میں آگئی ہیں۔

سب سے پہلے وہ سندیپ ریڈی وانگا فلم اسپرٹ کے لیے اپنی 'مطالبات' کے ساتھ سرخیوں میں رہی جس میں پربھاس کے مدِ مقابل اداکاری کرنی تھی۔

اداکارہ کے فلم سے پیچھے ہٹنے کے بعد ان کے مبینہ مطالبات کی خبریں ہر طرف پھیل گئیں، بہت سے لوگوں نے انہیں حد سے زیادہ قرار دیا، ان میں سے ایک دعویٰ یہ بھی تھا کہ انہوں نے تیلگو میں مکالمے بولنے سے انکار کر دیا تھا۔

تاہم اب اداکارہ کی جانب سے ایک اور زبردست ڈیولپمنٹ سامنے آئی کیوں کہ اپنی ایکشن فلموں کے لیے مشہور ایٹلی کمار نے ایک دھماکے کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ دیپیکا پڈوکون ان کی سائنس فائی فلم AA22xA6 کی اسٹار کاسٹ میں اللو ارجن کے ساتھ شامل ہوگئی ہیں۔

اس اعلان کے بعد نیٹیزنز نے سندیپ ریڈی وانگا کو روسٹ کر ڈالا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی فلم اسپرٹ سے پیچھے ہٹنے کے حوالے سے اداکارہ کے بارے میں غلط بیانیہ پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

جب دیپیکا پڈوکون نے سندیپ ریڈی وانگا کی پربھاس اداکاری والی اسپرٹ سے کنارہ کشی اختیار کی تو ان کی جگہ ترپتی دمری کو لے لیا گیا تھا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا نے 8 گھنٹے کام کی شفٹ 20 کروڑ روپے معاوضہ طلب کیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ تیلگو میں مکالمے بولنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

جب کہ بہت سے لوگوں نے ان کے اسٹارڈم کے پیش نظر سخت کام کے اوقات اور اچھے معاوضے کے مطالبات کی حمایت کی، وہیں اداکارہ کے تیلگو ڈائیلاگ بولنے سے مبینہ انکار پر انہیں ٹرول بھی کیا گیا۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ جب فلم اصل میں اس زبان میں بننے والی تھی تو تیلگو ڈائیلاگز کو نہ کہنے کی کوئی منطق نہیں تھی۔

تاہم اب دیپیکا پڈوکون نے اللو ارجن کے ساتھ AA22xA6 کے نام سے بننے والی سائنس فکشن فلم کے لیے فلم جوان کے ہدایت کار ایٹلی کمار کے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے۔

سندیپ ریڈی وانگا کی اسپرٹ کی طرح یہ فلم بھی ایک پین انڈین فلم ہے لیکن اصل میں تیلگو میں شوٹ کی جائے گی۔

لہذا اس سے نیٹیزنز نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ اداکارہ کے لیے تیلگو ڈائیلاگ بولنا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 فلم 'اسپِرٹ' میں دیپیکا کے مبینہ مطالبات سے جڑی ہوئے ان دو لوپ ہولز نے سوشل میڈیا صارفین کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ آیا ان خبروں میں کوئی سچائی ہے یا نہیں، حال ہی میں یہ افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ دیپیکا کو 'کالکی 2' سے نکال دیا گیا ہے، جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں۔

ریڈٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ 'نہیں، یہ پیسے کا معاملہ نہیں ہے، انہیں کالکی کے لیے 20 کروڑ روپے دیے گئے تھے اور 'اسپِرٹ' کا باکس آفس بھی مضبوط لگ رہا ہے، یہ تیلگو ڈائیلاگز کا بھی مسئلہ نہیں ہے، انہوں نے کالکی میں تیلگو بولی تھی، شبیتا نے ڈبنگ کی تھی۔ مسئلہ کچھ اور ہے'۔

دیپیکا کے ساتھ تنازع کے دوران سندیپ ریڈی وانگا نے اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) ہینڈل پر اپنی فلم کا پلاٹ لیک کرنے کے لیے ایک گمنام اداکارہ پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نامعلوم اداکارہ نے 'ایک نئی اداکار کو نیچا دکھایا'، انہوں نے ٹوئٹ میں 'ڈرٹی پی آر گیمز' کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تاہم اب زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ وہ دیپیکا پڈوکون پر الزام لگا رہے ہیں۔

ڈسکشن پلیٹ فارم ریڈٹ صارفین کی رائے ہے کہ اگر سندیپ ریڈی وانگا کی آنے والی فلم کا پلاٹ لیک ہوا تھا، تو پھر اسے ابھی تک پبلک کیوں نہیں کیا گیا؟

ایک نیٹیزن نے تبصرہ کیا کہ 'یہ لیک ہونے والے پلاٹ کی تفصیل کیا ہے جس کے بارے میں ہر کوئی بات کر رہا ہے؟ ابھی تک کچھ نہیں مل سکا، جس کے جواب میں ایک صارف نے کہا کہ 'ہے ہی نہیں اور اگر ہم دیپیکا کے حق میں کچھ منطقی بات کہتے ہیں، تو ہم اس کے پی آر ہیں'۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر دیپیکا پڈوکون اور ان کے پی آر نے یہ کہانی لیک کی تھی تو وہ کہیں نہ کہیں سامنے آجاتی؟

ایک اور صارف نے ہدایتکارپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ فضول باتیں بند کرو کہ دیپیکا کو ولن بنایا جا رہا ہے، اصل بات یہ ہے کہ وانگا ایک اداکارہ کے ‘نہیں’ کو برداشت نہیں کر سکتے اور یہی سچ ہے، جس طرح پچھلے کچھ ہفتوں میں دیپیکا کی کردار کشی کی گئی ہے، وہ خود اس بات کا ثبوت ہے کہ کس کا پی آر اصل میں جارحانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے'۔