پاکستان

بختاوربھٹو کی فیملی اور دنبوں کے ہمراہ تصاویر کیوٹ قرار

سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر پر تعریفوں کی بھرمار کردی۔

Web Desk

بختاوربھٹو کی فیملی اور دنبوں کے ہمراہ تصاویر کیوٹ قرار

سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر پر تعریفوں کی بھرمار کردی۔

بختاور کی اہلِ خانہ کے ہمراہ عید
بختاور کی اہلِ خانہ کے ہمراہ عید

بختاور بھٹو زرداری نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے تینوں بیٹوں اور شوہر کے ساتھ ساتھ خوبصورت دنبوں کی تصویر شیئر کردیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری اگرچہ سیاست میں متحرک نہیں لیکن اپنے خاندان کے ہر اہم موقع پر وہ ان کے ساتھ نظر آتی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں، جس میں ایکس پر سیاسی سماجی اور دیگر معاملات شیئر کرنے کے علاوہ اپنے انسٹاگرام پر اپنی ذاتی زندگی کی جھلکیاں عوام کے لیے پیش کرتی رہتی ہیں۔

ان کی جانب سے اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کرنا سوشل میڈیا صارفین کو خاصہ پسند آتا ہے۔

اور ایسا ہی ایک تحفہ انہوں نے عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر اپنے مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر بختاور بھٹو زرداری اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مختلف پوسٹس شیئر کیں، ساتھ ہی انہوں نے سب کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی خوبصورت تصاویر میں بختاور بھٹو کو ہلکے بادامی رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کے شوہر محمود چوہدری سمیت تینوں بیٹے سیاہ واسکٹ اور سفید کرتا شلوار میں ٹوئننگ کرتے نظر آئے۔

شیئر کی گئی پوسٹ میں 2 خوبصورت دنبے بھی موجود ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بختاور بھٹو اور ان کے شوہر محمود چوہدری نے اس بار دنبوں کی قربانی کی ہے۔

مذکورہ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفوں سے بھرے کمنٹس کی بھرمار ہوگئی اور کچھ صارفین نے اسے آج کی سب سے بہترین فیملی پکچر بھی قرار دے ڈالا۔

بختاور بھٹو زرداری 27 نومبر 2020 کو دبئی کے بزنس مین محمود چوہدری سے شادی کی بندھن میں بندھ گئی تھیں اور ایک سال بعد 10 اکتوبر 2021 کو اپنے پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کا استقبال کیا۔

بختاور بھٹو اور محمود کے ہاں 5 اکتوبر 2022 کو دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام میر سجاول محمود چوہدری رکھا گیا۔

بعدازاں 20 اکتوبر 2024 کو انہیں اللہ نے ایک بار پھر بیٹے کی نعمت سے نوازا اور اپنی تیسری اولاد کا نام انہوں نے اپنے نانا کے نام پر میر ذوالفقار رکھا ہے۔