انفوٹینمنٹ

صبور علی نے بیٹی کیساتھ عید کی 'لیٹ' تصاویر شیئر کردیں

اداکارہ نے بطور ماں اپنی مصروفیت کو لیٹ پوسٹ کی وجہ بتایا۔

Web Desk

صبور علی نے بیٹی کیساتھ عید کی 'لیٹ' تصاویر شیئر کردیں

اداکارہ نے بطور ماں اپنی مصروفیت کو لیٹ پوسٹ کی وجہ بتایا۔

اداکارہ کی بیٹی کی یہ پہلی عید الاضحیٰ ہے۔
اداکارہ کی بیٹی کی یہ پہلی عید الاضحیٰ ہے۔

معروف پاکستانی اداکارہ صبور علی نے ماں بننے کے بعد کی مصروفیت سے وقت نکال کر اپنی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں۔

صبور علی کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے فطرت، نقب زن، امانت، پری زاد، مشکل اور گل و گلزار جیسے ڈراموں کے ذریعے اپنی فنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

صبور علی نے اداکار علی انصاری کے ساتھ سال 2022 میں ارینج میرج کی تھی جو بعد میں محبت میں تبدیل ہوگئی۔

شادی کے تین سال بعد صبور علی اور ان کے شوہرعلی انصاری نے رواں سال 19 مارچ کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے گھر ننھی پری کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

اپنی اس پوسٹ میں جوڑے نے بتایا تھا کہ ان کے ہاں 18 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نےسیرینا علی رکھا ہے۔

ہر چند کے اداکارہ نے اب تک اپنی ننھی پری کے چہرے کی رونمائی نہیں کری لیکن ہر خاص موقع پر وہ اس کے ساتھ تصاویر شیئر کرنا نہیں بھولتی، اور ایسا ہی انہوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی کیا۔

انسٹاگرام پر اپنے شوہر علی انصاری اور بیٹی سیرینا کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کا ایک پہلو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

تاہم اداکارہ کی جانب سے یہ پوسٹ عید کے پہلے روز رات 11 بجے بعد شیئر کی ، اس لیٹ پوسٹ کی وجہ بھی انہوں نےساتھ ہی بتادی۔

اداکارہ نے لکھا کہ 'اس نئی ماما کو بچی کو فیڈ کرنے اور ڈائپر چینجنگ کی مصروفیت سے بالآخر سب کو عید مبارک کہنے کا ایک لمحہ مل ہی گیا'۔

اداکارہ نے لکھا کہ 'اس نئی ماما کو بچی کو فیڈ کرنے اور ڈائپر چینجنگ کی مصروفیت سے بالآخر سب کو عید مبارک کہنے کا ایک لمحہ مل ہی گیا'۔

انہوں نے بتایا کہ 'عید بہت خوبصورت تھی جس طرح یہ پوسٹ ساتھ ہی اس کی وجہ انہوں نے 'مام لائف' کے ہیش ٹیگ کی صورت میں بطور ماں اپنی ذمہ داریوں کو قرار دیا۔

ساتھ ہی اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ہر کسی کی امید خوشیوں بھری ہوگی، لیکن میری محبت، ڈائپرز اور بہت کم نیند کے ساتھ تھی۔

تصاویر میں اداکارہ خوبصورت لائٹ گرین کلر کا لباس پہنے نظر آئیں جس کی شارٹ سلیو لیس چکن کاری شرٹ گلابی اور ہلکے نیلے رنگ کے پھولوں کی کڑھائی سے مزین تھی، جبکہ اس کے ساتھ پلین پلازو اور کڑھائی والے آرگنزا دوپٹے کا کمبینیشن تھا۔

ایک ہاتھ میں ہلکی گلابی چوڑیوں، گلے میں نگوں کے ہار اور کانوں میں اسٹڈز کے ساتھ لائٹ لیکن خوبصورت میک اپ نے ان کے حسن کو مزید نکھار بخشا۔

صبور کے ساتھ ان کی بیٹی نے بھی ٹوئننگ کرتے ہوئے ہلکے سبز رنگ کا لباس پہنا جس پر گلابی پھولوں کی کڑھائی تھی البتہ علی انصاری سیاہ رنگ کے کرتا شلوار میں نظر آئے۔

اداکارہ کی تصاویر یہاں دیکھیے:

اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب
اسکرین گریب