سلمان خان نے نئے لُک کیساتھ عید کی مبارکباد دیدی
انہوں نے اس سال بھی عید اپنے خاندان کے ساتھ گلیکسی اپارٹمنٹس میں منائی

بالی وُڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے عید کے موقع پر مداحوں کو نئے لُک کے ساتھ 'عید مبارک' کا پیغام دے دیا۔
مذہبی اعتبار سے متنوع خاندان میں پیدا ہونے والے سلمان خان ہمیشہ مذہبی رواداری اور اتحاد کا پیغام دیتے آئے ہیں، عید ان کے دل کے سب سے قریب تہواروں میں شامل ہے اور انکی اکثر فلمیں بھی عید کے موقع پر ہی ریلیز ہوتی ہیں۔
سلمان خان ہر سال کی طرح اس سال بھی عید اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی کے گلیکسی اپارٹمنٹس میں مناتے دکھائی دیے۔
سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے جس میں وہ کلین شیو لُک کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔
پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے 'عید مبارک' لکھ کر مداحوں کے ساتھ تعلق اور اپنائیت کا اظہار کیا۔
مداحوں نے سلمان کی اس سادہ مگر دل کو چھو لینے والی پوسٹ پر بے شمار محبت بھرے کمنٹس کیے، کسی نے لکھا کہ 'عید مبارک سب کے بھائی جان' تو کسی نے کمنٹس میں انہیں 'باپ آف بالی وُڈ' کا لقب دے دیا۔
ایک مداح نے لکھا کہ 'بھائی جان عید مبارک' جبکہ دوسرے نے جذباتی انداز میں کہا کہ 'بھائی، میں تم سے اپنی آخری سانس تک محبت کرتا رہوں گا'۔
فلمی محاذ پر مصروف سال
دوسری جانب سلمان خان کے لیے یہ سال بھی فلمی اعتبار سے خاصا مصروف اور دلچسپ نظر آ رہا ہے۔
وہ جلد ہی ایک بین الاقوامی سطح کی فلم 7 Dogs میں سنجے دت کے ساتھ نظر آئیں گے، یہ ایک ایکشن-کامیڈی فلم ہے جس کی کہانی سعودی عرب کے پسِ منظر میں ترتیب دی گئی ہے، جہاں بالی وُڈ کی چمک دمک کو عالمی سینما کی تخلیقی سوچ کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔
فلم کا ٹیزر منظرِ عام پر آ چکا ہے اور مداحوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے، سلمان اور سنجے دت دونوں اِس فلم میں کیمیو کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔
اس کے علاوہ سلمان خان ایک جنگی پس منظر پر مبنی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو 2020 کی 'گلوان وادی جھڑپ' پر مبنی ہے۔
یہ جھڑپ بھارت اور چین کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ہوئی تھی اور اس نے پورے خطے میں سنسنی پھیلا دی تھی۔
اس فلم کی ہدایت کاری اپوروا لاکھیا کریں گے، جنہوں نے اس سے قبل 'شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا' جیسی فلمیں بنائی ہیں۔
فلم کی پروڈکشن 'سلمان خان فلمز' کے بینر تلے ہو رہی ہے اور اگلے پانچ مہینوں میں اس کی شوٹنگ شروع ہونے کی توقع ہے۔
-
فلم / ٹی وی 23 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 46 منٹ پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز