فلم / ٹی وی
’ہاؤس فل 5‘ نے دو دن میں 50 کروڑ روپے کما لیے
سپر کاسٹ فلم نے چنئی میں بھی ریکارڈ بزنس کیا
’ہاؤس فل 5‘ نے دو دن میں 50 کروڑ روپے کما لیے
سپر کاسٹ فلم نے چنئی میں بھی ریکارڈ بزنس کیا
دو دن قبل ریلیز ہونے والی سپرکاسٹ بالی وڈ فلم ’ہاؤس فل 5‘ نے دوسرے روز 50 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔
تارون منسکھانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ہاؤس فل 5‘، جس میں اکشے کمار، نرگس فخری، ابھیشیک بچن، جیکولین فرنینڈس، رتیش دیشمکھ اور سوندریا شرما مرکزی کرداروں میں نظر آ رہے ہیں، بھارت میں باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔
باکس آفس رزلٹ دکھانے والی ویب سائٹ کے مطابق فلم نے اب تک تقریباً 54 کروڑ کا مجموعی بزنس کر لیا ہے۔
'ہاؤس فل 5' کی کمائی کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے دن 24 کروڑ روپے کمائے جبکہ ہفتے کے روز فلم نے تقریباً 30 کروڑ کا بزنس کیا اور یوں 2 دن میں مجموعی کمائی 54 کروڑ کے آس پاس پہنچ گئی ہے۔
فلم نے مجموعی طور پر 33 فیصد نشستوں کی آکیوپنسی کی اور دن گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تناسب بڑھتا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم نے چنئی جیسے شہروں میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی جو ساؤتھ کی فلموں کا سب سے بڑا گڑھ مانا جاتا ہے۔
دو مختلف کلائمکس: ہاؤس فل 5 اے اور بی
’ہاؤس فل 5 ‘کو مارکیٹ میں دو مختلف کلائمکس کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور یہ حکمت عملی فلم کے حق میں جاتی نظر آ رہی ہے۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے ہدایتکار تارون منسکھانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’ساجد ناڈیاڈوالا سر کے ذہن میں یہ خیال تقریباً 30 سال پہلے آیا تھا اور اب آخرکار وہ خیال ’ہاؤس فل 5‘ میں حقیقت بنا۔
اُن کا کہنا تھا کہ 'میرے لیے بطور ہدایتکار یہ ایک نہایت دلچسپ تجربہ تھا کہ ایک ہی فلم کو دو مختلف انجاموں کے ساتھ بناؤں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب یہ خیال آتا ہے تو بہت پرجوش محسوس ہوتا ہے، ایک ہدایتکار کے طور پر آپ کو تخلیقی چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جب آپ حقیقتاً سیٹ پر جا کر اسے عملی طور پر انجام دینے لگتے ہیں، تب اصل مشکلات کا اندازہ ہوتا ہے۔
کاسٹ میں شامل دیگر ستارے
'ہاؤس فل فرنچائز' کی اس پانچویں فلم میں مرکزی کرداروں کے ساتھ کئی دیگر معروف اداکار بھی شامل ہیں جن میں فردین خان، چترانگدا سنگھ، سونم باجوہ، سنجے دت، جیکی شروف، نانا پاٹیکر، چنکی پانڈے، جانی لیور، شریاس تلپڑے، ڈنو موریا، رنجیت اور نکیتن دھیر شامل ہیں۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
‘Lawrence Welk Show’ singer Guy Hovis breathes his last at 84
Why Channing Tatum says working with child actor in 'Josephine' scared him
Palash Muchhal responds to ₹40 lakh cheating allegations
Dakota Johnson fuels dating speculations with Role Model
Guy Fiere brings on surprising new transformation for 58th birthday
Dakota and Elle Fanning dazzle in all-black sisters’ night out
Brooklyn Beckham's wedding DJ spills on THAT Victoria’s dance moment
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed



