انفوٹینمنٹ

اقرار الحسن نے تینوں بیگمات کےساتھ عید یادگار بنادی

اقرار نے اپنی ہر بیگم کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کردیں

Web Desk

اقرار الحسن نے تینوں بیگمات کےساتھ عید یادگار بنادی

اقرار نے اپنی ہر بیگم کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کردیں

اقرار الحسن نے تینوں بیگمات کےساتھ عید یادگار بنادی

اقرار الحسن پاکستان کے نامور صحافی اور سماجی کارکن ہیں، ان کی ازدواجی زندگی اس حوالے سے دلچسپ ہے کہ انہوں نے تین شادیاں کی ہیں اور وہ تینوں بیگمات کے ساتھ کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

اقرار الحسن کی شادیوں کے حوالے سے یہ بات بھی دلچسپ ہے انہوں نے تینوں شادیاں خاتون صحافیوں سے کی ہیں۔

اگر ان کی کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق بات کی جائے تو وہ تینوں بیویوں کے درمیان انصاف و اعتدال قائم کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

وہ اکثر و بیشتر تینوں میں سے کسی ایک بیگم کے ساتھ کسی ملکی یا غیر ملکی تفریحی مقام پر چھٹیاں مناتے دکھائی دیتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کی جھلکیاں بھی شیئر کرتے ہیں۔

اس عید کے پہلے دن انہوں نے سوشل میڈیا پر تینوں بیگمات کے ساتھ الگ الگ تصاویر شیئر کیں اور عید کا پہلا دن ہر بیگم کے لیے یادگار بنا دیا۔

انہوں نے پہلی تصویر پہلی بیگم قرۃالعین کے ساتھ شیئر کی اور دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، اس تصویر کے ساتھ ان کے صاحبزادے پہلاج بھی موجود تھے جنہوں نے قد میں اپنے والد کو ٹکر دیدی ہے اور اب وہ نوجوانی کی دہلیز پر باقاعدہ قدم رکھ چکے ہیں۔

ان کی دوسری تصویر اہلیہ فرح کے ساتھ تھی، ہنستے مسکراتے اس جوڑے کے خوبصورت لمحات کو کیمرے نے خوبصورتی کے ساتھ قید کیا۔

تیسری تصویر میں وہ تیسری اہلیہ عروسہ خان کے ساتھ نظر آئے اور تصویر میں جوڑا بہت جاذب نظر دکھائی دے رہا تھا۔

مداحوں نے اقرار الحسن اور ان کی بیگمات کے بارے میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا تاہم شوخیاں بکھیرنے والے بھی باز نہیں آئے اور کچھ کنوارے لوگ طنز بھرے کمنٹ بھی کرتے نظر آئے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ 'عید تو اپنے اقرار بھائی منا رہے ہیں اور ہم تو صرف چھریاں چلا رہے ہیں'۔

کسی نے پھبتی کسی کہ 'اقرار الحسن نے ایک ہی سوٹ میں تینوں بیگمات کے ساتھ ٹوئننگ کرلی، کاش وہ ہر بیگم کے لیے الگ سوٹ خرید لیتے'۔

اقرار الحسن کی ازدواجی زندگی:

اقرار نے پہلی شادی اپنی کولیگ قرۃالعین سے 2006 میں کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا پہلاج ہے۔

اقرار نے دوسری شادی بھی میڈیا پرسن فرح یوسف سے کی تاہم اس شادی کو انہوں نے طویل عرصے تک چھپائے رکھا۔

فرح کا اس متعلق کہنا تھا کہ ان کی یہ شادی اقرار کی پہلی بیوی کی رضامندی سے طے پائی تھی۔

اقرار الحسن نے تیسری شادی 2023 میں یوٹیوبر و صحافی عروسہ خان سے کی ، اقرار الحسن کا اس شادی سے متعلق کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور اپنی ہر شادی سے متعلق اہلخانہ کو اعتماد میں لیا۔ 

تازہ ترین