انفوٹینمنٹ
سہانا خان کی دلکش تصاویر پر شاہ رخ خان کے کمنٹ نے دل جیت لیے
شاہ رخ خان اپنی بیٹی کی کامیابیوں پر ہمیشہ فخر محسوس کرتے ہیں
سہانا خان کی دلکش تصاویر پر شاہ رخ خان کے کمنٹ نے دل جیت لیے
شاہ رخ خان اپنی بیٹی کی کامیابیوں پر ہمیشہ فخر محسوس کرتے ہیں
بالی وڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان نے ایک بار پھر اپنی بیٹی سہانا خان پر فخر کا اظہار کیا ہے، جو حال ہی میں 'ایڈیڈاس انڈیا' کے ساتھ ایک نئی تشہیری مہم کا حصہ بنی ہیں۔
سہانا خان اور ایڈیڈاس انڈیا کی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں سہانا خان کو اسپورٹس ٹراؤزر اور جوگرز پہنے پُراعتماد اور لچکدار انداز میں پوز دیتے دیکھا گیا۔
شاہ رخ خان، جو اپنی بیٹی کی کامیابیوں پر ہمیشہ فخر محسوس کرتے ہیں، انہوں نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا 'Looking so good'، یعنی 'بہت خوبصورت لگ رہی ہو'۔
اپنے والد شاہ رخ خان کے محبت بھرے کمنٹ کے جواب میں سہانا نے بھی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا 'Love youu'
یہ پوسٹ صرف باپ بیٹی کے درمیان محبت بھرے جملوں کے تبادلے تک محدود نہیں رہی، بلکہ سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی سہانا کے نئے انداز کی بھرپور تعریف کی۔
اداکاری کے میدان میں سہانا کا سفر
واضح رہے کہ سہانا خان نے دسمبر 2023 میں زویا اختر کی نیٹ فلکس فلم 'دی آرچیز' سے اپنے اداکاری کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
اس فلم میں ان کے ساتھ خوشی کپور، اگستیہ نندا، مہیر آہوجہ اور دیگر نوجوان اداکار بھی شامل تھے، فلم کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا تھا اور سہانا کی کارکردگی کو خاصی پذیرائی ملی تھی۔
سہانا جلد ہی اپنے والد شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’کنگ‘ میں نظر آئیں گی، اس فلم کی ہدایت کاری کے فرائض آغاز میں سوجوئے گھوش نے سنبھالے تھے، تاہم اب اسے سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں کئی بڑے نام شامل ہیں جن میں جیکی شروف، انیل کپور، رانی مکھرجی، ارشد وارثی، ابھیشیک بچن، دیپیکا پڈوکون، جیدیپ اہلاوت اور ابھے ورما شامل ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
'Invisible' Reddit outage leaves users confused
Priyanka Chopra cheers Janhvi Kapoor’s call for women’s empowerment
Aishwarya Rai stuns fans with jaw dropping new snapshots
Deepika Padukone’s flirty comment on Ranveer Singh’s post goes viral
Sidharth Malhotra hails Kiara Advani’s superhero strength in pregnancy
Siddhanth Chaturvedi reveals hilarious fan mix up with Samay Raina
Ethiopian volcano eruption disrupts India’s flight operations
‘Bigg Boss 19’ drama: Malti Chahar slaps tanya, Amaal Mallik reacts


