انفوٹینمنٹ

ماہرہ خان نے شوہر کے میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بتادی

ماہرہ خان اور سلیم کریم کی شادی 2023 میں انجام پائی تھی

Web Desk

ماہرہ خان نے شوہر کے میڈیا سے دور رہنے کی وجہ بتادی

ماہرہ خان اور سلیم کریم کی شادی 2023 میں انجام پائی تھی

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

پاکستان ٹیلی ویژن اور فلموں کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر سلیم کو کیمروں کے سامنے آنا بالکل بھی نہیں پسند ہے۔

ماہرہ خان ان دنوں اپنی فلم ’لوگرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو اس عید پر ریلیز ہوئی ہے، وہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں کو اسٹار ہمایوں سعید کے ہمراہ شریک ہوئیں اور ندا یاسر کے روایتی سوالوں کے جواب بھی خوش اسلوبی سے دیے۔

ندا یاسر نے سوال پوچھا کہ ماہرہ آپ تو اپنے ڈراموں اور فلموں میں کردار کے انتخاب کے حوالے سے کافی محتاط رہتی ہیں تو پھر آپ نے سلیم کا انتخاب کیسے کیا؟ جس پر ماہرہ نے جواب دیا کہ سلیم نے انہیں بہت سالوں تک شادی کے لیے منایا ہے۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ شوہر سلیم بہت شرمیلے انسان ہیں، انہیں کیمروں کے آگے آنا بالکل بھی نہیں پسند، شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تو وہ پہلی دفعہ کیمروں کے سامنے آئے تھے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی انہیں اس وجہ سے پہچان لے کہ وہ میرے شوہر ہیں تو انہیں بہت کوفت ہوتی ہیں، ایک دفعہ لندن میں انہیں ایک شخص نے پوچھا کہ آپ ماہرہ خان کے شوہر ہیں تو سلیم نے صرف 'ہاں' کہنے پر ہی اکتفا کیا۔

ندا یاسر نے ایک اور سوال پوچھا کہ کیا ماہرہ خان اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں آسانی محسوس کرتی ہیں؟ جس پر ماہرہ خان نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت ایکسپریسو ہوں، میں اپنے جذبات نہیں چھپا سکتی اور میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ میرا شوہر بھی میرا جیسا ہی ہو۔

ماہرہ خان کی شادی سے متعلق سوال پر ہمایوں سعید نے کہا کہ انہیں شادی سے دو ماہ پہلے ہی پتہ تھا کہ دونوں شادی کرنے جارہے ہیں اور ماہرہ نے انہیں شادی کی ڈیٹ بھی بتا دی تھی۔

ماہرہ اور سلیم کی شادی:

ماہرہ اور سلیم کریم کی شادی یکم اکتوبر 2023 کو ایک نجی تقریب میں ہوئی جس کی میڈیا کو خبر تک لگنے نہیں دی گئی۔

شادی بھوربن کے پرفضا سیاحتی مقام پر منعقد ہوئی جس میں صرف قریبی دوست اور احباب نے شرکت کی۔

سلیم کریم ایک معروف بزنس مین ہیں، وہ ایک ڈیجیٹل ادائیگیوں کی کمپنی کے سی ای او ہیں، اس کے علاوہ وہ ایک پروفیشنل ڈی جے بھی ہیں۔

ماہرہ نے سلیم سے تعلق تقریباً 2019 سے تسلیم کیا اور 2020 میں انٹرویو میں انہیں اپنے 'خاص شخص' کے طور پر بیان کیا ۔

تازہ ترین