انفوٹینمنٹ

احمد بٹ قربانی کے جانوروں سے کیوں خوف کھاتے ہیں؟

احمد بٹ نے بچپن میں پیش آنے والا دلچسپ قصہ شیئر کردیا

Web Desk

احمد بٹ قربانی کے جانوروں سے کیوں خوف کھاتے ہیں؟

احمد بٹ نے بچپن میں پیش آنے والا دلچسپ قصہ شیئر کردیا

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

مشہور مزاحیہ اداکار اور ہوسٹ احمد علی بٹ نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ’گڈ مارننگ پاکستان – عید اسپیشل شو‘ میں اپنے بچپن کی ایک ایسی کہانی سنائی، جس نے ناظرین کو ہنسنے پر بھی مجبور کیا اور چونکنے پر بھی۔

پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے جب معصومانہ سا سوال پوچھا کہ کیا آپ قربانی کے جانوروں سے ڈرتے ہیں؟ تو احمد بٹ نے قہقہہ لگاتے ہوئے فوراً جواب دیا کہ ڈر؟ محترمہ، میں تو بکرے کو بھی سائڈ سے گزرنے نہیں دیتا ہوں، بیل تو میری زندگی کا پہلا ولن ہے۔

احمد بٹ نے بتایا کہ جب وہ صرف سات سال کے تھے تو مری کی ایک چھوٹی سی پہاڑی پر کھڑے تھے۔

اور پھر ایک بیل نجانے کہاں سے خراماں خراماں آیا اور پیچھے سے انہیں ایسی ٹکر ماری کہ وہ پہاڑی سے نیچے گرگئے۔

احمد نے ہنستے ہوئے کہا کہ ایسا لگا جیسے بیل نہیں، کسی فلم کا ولن مجھے ‘کلائمکس سین’ میں دھکا دے رہا ہو۔

احمد بٹ نے بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں ان کا ہونٹ پھٹ گیا تھا اور دماغ میں اس واقعے کی ایسی تصویر محفوظ ہوگئی کہ وہ آج بھی بیل اور بکروں سے خوف کھاتے ہیں۔

احمد بٹ نے مزید کہا کہ قربانی کا جانور دیکھ کر لوگ خوش ہوتے ہیں، میں دوربین سے جائزہ لیتا ہوں، یہ دیکھنے کے لیے کہ کہیں وہ مجھے پرانی پہاڑی یاد نہ دلا دے۔

واضح رہے کہ احمد بٹ اداکاری کے میدان میں ایک کامیاب اداکار کے طور پر خود کو ثابت کرچکے ہیں، انہیں ایک مزاحیہ اداکار کے طور پر شہرت حاصل ہے لیکن وہ اس ڈگر سے ہٹ کر بھی دیگر کردار خوبی سے ادا کرلیتے ہیں۔

انہوں نے ڈیجیٹل دنیا میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رکھے ہیں اور ان کا یوٹیوب چینل نہایت مقبول ہے ، جہاں پاکستان کی مشہور شخصیات اور شوبز سیلبریٹیز شریک ہوتی ہیں اور احمد بٹ کے  مزاحیہ اور دلچسپ سوالوں کا سامنا کرتی ہیں۔