فیشن
عیدِ قرباں پر درفشاں سلیم کی قاتلانہ ادائیں
اداکارہ نے اپنا عید لُک انسٹا ریلز کی صورت میں شیئر کردیا
عیدِ قرباں پر درفشاں سلیم کی قاتلانہ ادائیں
اداکارہ نے اپنا عید لُک انسٹا ریلز کی صورت میں شیئر کردیا
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کا بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’عشق مرشد’ میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے عیدِ قرباں پر قاتلانہ ادائیں دکھا کر دل موہ لیے۔
عید الاضحیٰ کا دوسرا دن آج پاکستان بھر میں جوش جذبے سے منایا جارہا ہے، ایسے میں سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات نے بھی خوب رونق لگا رکھی ہے جس میں درفشاں سلیم بھی پیچھے نہ رہیں۔
اداکارہ درفشاں سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ 'انسٹاگرام' پر اپنا عید لُک ویڈیو کی صورت میں شیئر کیا جس میں انکی سادگی بھری ادائیں ہر دیکھنے والوں کو اپنا دیوانہ بناگئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درفشاں سلیم نے عید کی مناسبت سے تیار معروف فیشن برانڈ 'حسین ریہر' کا گلابی جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔
گھر کے اندر اور لان میں مسکراتے ہوئے خوبصورت ادائیں بکھیرتی درفشاں سلیم کی گلابی فراک اور اس کے دوپٹے کے بارڈرز پر نفیس انداز میں سلور ڈیزائننگ نے اس لباس کے حسن کو چار چاند لگائے ہوئے تھے۔
اس کے ساتھ ساتھ کان میں پھول کے ڈیزائن والے منفرد بُندے، خوبصورت انداز میں جکڑی ہوئی زلفوں اور ہلکے پھلکے میک اپ نے درفشاں سلیم کی خوبصورتی کو مزید نمایاں کردیا۔
غضب ڈھاتی اداؤں کو انسٹا ریلز کی صورت میں سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں اپنے تمام چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد دی اور لکھا '30 سیکنڈز عید مبارک'
درفشاں سلیم کے عید لُک کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین فریفتہ ہوگئے اور کمنٹ سیکشن میں تعریفوں کی بھرمار کردی۔
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Zendaya, Tom Holland's Spider-Man costar heats marriage rumours
SZA opens up about her conflicted feelings on motherhood: ‘Spooky’
Badshah’s ‘Tateeree’ lands in legal trouble after obscenity complaints
Lily Collins shares emotional update after long-lost item returns
MGK clears up awkward Megan Fox mix-up with daughter Casie
‘Pulp Fiction’ star Stephen Hibbert breathes his last at 68 in Denver
Jamie Lee Curtis shares powerful life lesson after turning 60
Britney Spears’ ex reacts to her DUI arrest with surprising message



