انفوٹینمنٹ
کینسر تشخیص ہونے پر یقین نہیں آرہا تھا، سونالی باندرے
سلمان خان نے اس دوران بہت مدد کی، سونالی باندرے
کینسر تشخیص ہونے پر یقین نہیں آرہا تھا، سونالی باندرے
سلمان خان نے اس دوران بہت مدد کی، سونالی باندرے
90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ سونالی باندرے، جو بالی وڈ کا ایک چمکتا ہوا نام تھیں، اُس وقت دل شکستہ ہو گئیں جب 2018 میں ان میں اسٹیج 4 کینسر کی تشخیص ہوئی۔
اس مہلک بیماری کے خلاف طویل جدوجہد کے بعد 2021 میں سونالی باندرے کو کینسر سے نجات حاصل ہوئی تھی۔
اگرچہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو حوصلہ افزا اور عزم پر مبنی اپڈیٹس دے کر ایک بہادر چہرہ پیش کیا لیکن یہ سفر آسان نہیں تھا۔
ایک انٹرویو میں سونالی باندرے نے 'اے این آئی' کو بتایا کہ جب پہلی بار انہیں اپنی بیماری کی خبر ملی تو وہ اسے قبول نہیں کرپارہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں مان ہی نہیں پا رہی تھی، میں رات کو اٹھ جاتی تھی اور سوچتی تھی کہ یہ سب خواب ہے لیکن جب صبح ہوتی تو حقیقت منہ چڑانے لگتی کہ یہ خواب نہیں میری اصل زندگی ہے۔
سونالی نے علاج کے مراحل پر بھی روشنی ڈالی، جن میں کیموتھراپی اور ریڈی ایشن جیسے سخت ترین مرحلے شامل تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کینسر کا علاج بہت سخت ہوتا ہے، خاص طور پر کیموتھراپی اور ریڈی ایشن سے جسم اندر سے مر سا جاتا ہے اور اس کے بعد دوبارہ خود کو جوڑنا، صحت یاب ہونا اور میرے جیسے پیشے میں واپس آنا، جو صرف ذہنی نہیں بلکہ جسمانی محنت بھی مانگتا ہے، بہت مشکل کام تھا۔
سلمان خان کی غیر متوقع مدد
سونالی نے مزید انکشاف کیا کہ اس مشکل وقت میں سلمان خان نے ان کے ساتھ غیرمتوقع انداز میں ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔
یاد رہے کہ سونالی باندرے اور سلمان خان نے فلم’ ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
سونالی باندرے نے بتایا کہ جب میرا کینسر کا علاج جاری تھا تو سلمان خان دو مرتبہ مجھے دیکھنے نیویارک آئے اور وہ میرے شوہر سے مسلسل رابطے میں رہے اور ڈاکٹروں سے بھی بات کرتے رہے۔
آج سونالی باندرے 'کینسر فری' زندگی گزار رہی ہیں،حال ہی میں وہ ابھیشیک بچن کی فلم ’بی ہیپی‘ میں ایک کیمیو رول میں نظر آئیں اور اب اطلاعات ہیں کہ وہ علی فضل کے ساتھ ایک نئی سیریز میں جلوہ گر ہوں گی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Ramsha Khan finally breaks silence on wedding rumours
Bobby Flay to begin filming ‘Quintessential Food Network Show'
Athiya Shetty’s tribute post for Asha Bhosle draws criticism
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion


