اسکینڈلز
دعا لیپا سے متعلق متنازع بیان پر بادشاہ کی انوکھی وضاحت
بادشاہ کی متنازع بیان پر وضاحت جلتی پر تیل ثابت ہوئی
دعا لیپا سے متعلق متنازع بیان پر بادشاہ کی انوکھی وضاحت
بادشاہ کی متنازع بیان پر وضاحت جلتی پر تیل ثابت ہوئی
مشہور بھارتی ریپر بادشاہ نے بین الاقوامی پاپ اسٹار دُعا لیپا سے متعلق متنازع بیان پر انوکھی وضاحت دیکر توجہ سمیٹ لی۔
معروف بھارتی گلوکار اس وقت سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے جب اُنہوں نے گلوکارہ دُعا لیپا سے متعلق ایک متنازع ٹوئٹ کیا۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں دُعا لیپا کے ساتھ ممکنہ میوزیکل کولیبریشن سے متعلق مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارتی ریپر نے کہا تھا کہ وہ اس کے بجائے گلوکارہ کے ساتھ بچے پیدا کرنا پسند کریں گے۔
یہ تبصرہ بہت سے انٹرنیٹ صارفین کو اچھا نہیں لگا اور انہوں نے گلوکار کے اس بیان کو 'بیہودہ' اور 'شرمناک' قرار دیا۔
شدید تنقید کے بعد بادشاہ نے وضاحتی ٹوئٹ کی اور اپنے متنازع بیان کا دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ 'میری نظر میں کسی عورت کو سراہنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ آپ یہ خواہش ظاہر کریں کہ وہ آپ کے بچوں کی ماں بنے، میری سوچ نہیں، تمہاری سوچ سامنے آئی ہے'۔
لیکن اُن کی یہ وضاحت جلتی پر تیل ثابت ہوئی، سوشل میڈیا صارفین نے بادشاہ کے اس وضاحت کو اپنے متنازع بیان پر 'فلسفیانہ انداز' میں پردہ ڈالنے کی کوشش کے مترادف قرار دیا۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ 'کیا فضول قسم کا کور اپ ہے بھائی' جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'دُعا لیپا سے متعلق تمہارا بیان نہ صرف توہین آمیز تھا بلکہ انتہائی گھٹیا بھی، اب 'نیک نیت' بننے کا ناٹک بند کرو'۔
ایک اور صارف نے طعنہ دیا کہ 'کمال مہارت سے اپنی گھٹیا بات کو چھپانے کی کوشش کی ہے، بڑے ہو جاؤ بھائی' جبکہ ایک اور صارف نے طنز کیا کہ 'بھاٸی، کور اپ تو ڈھنگ سے کیا کرو'۔
بادشاہ کے اس متنازع بیان نے سوشل میڈیا پر بڑا ہنگامہ کھڑا کر رکھا ہے، ان کا غیرمحتاط اور نامناسب تبصرہ اور پھر اُس کی متنازع وضاحت نے صورتحال کو سنبھالنے کے بجائے مزید بگاڑ دیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا اصرار ہے کہ بادشاہ کو اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں اور گلوکارہ سے اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہئیں۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lil Jon's son body found in Georgia pond after his missing: police
Mariah Carey sparkles in Diamonds at 2026 Winter Olympics Opening
Travis Kelce reveals ONE way Taylor Swift has made him better
‘Opalite’ video review: Taylor Swift, Domhnall Gleeson’s power romance
Zayn Malik drops dates for his ‘Konnakol’ tour
Chris Hemsworth fears Amazon Alexa+ planning his murder
Chappell Roan’s bold Grammy fashion choice explained
Talwiinder breaks silence on Disha Patani relationship buzz



