کرس مارٹن کی ڈکوٹا جونسن سے ڈیٹنگ پر لب کشائی
کرس مارٹن نے بریک اپ کی افواہوں کے باوجود 'لیڈی لو' کی حمایت کرڈالی
عالمی شہرت یافتہ بینڈ ‘کولڈ پلے‘ کےگلوکار کرس مارٹن اور ہالی وڈ اداکارہ ڈکوٹا جانسن حالیہ دنوں میں اپنے آٹھ سالہ تعلقات کے بعد مبینہ بریک اپ کی خبروں کے باعث سرخیوں میں تھے۔
برطانوی میگزین پیپل میگزین کے مطابق کرس اور ڈکوٹا کا یہ جوڑا جن کا تعلق کبھی بنتا اور کبھی ٹوٹتا رہا ہے بالآخر الگ ہو گیا تھا۔
دونوں اسٹارز ایک اندرونی ذرائع نے میگزین کو بتایا تھا کہ ‘اس بار کرس اور ڈکوٹا کا تعلق حتمی طور پر ختم ہو گیا ہے‘ ۔
تاہم ایسا لگتا ہے کہ کرس اور ڈکوٹا کے درمیان ایک بار پھر سب ٹھیک ہے کیونکہ گلوکار نے حال ہی میں اپنی 'لیڈی لو' کو فلم کی ریلیز کے موقع پر ایک دلکش 'شاؤٹ آؤٹ' دے مر مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔
کرس مارٹن نے حال ہی میں مداحوں کو اس وقت حیران کیا جب انہوں نے بریک اپ کی خبروں کے باوجود ڈکوٹا کی آنے والی فلم 'مٹیریالسٹس' (Materialists) کے لیے عوامی طور پر حمایت کا اظہار کیا۔
ڈکوٹا جانسن کی فلم مٹیریالسٹس 13 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے اور اس حوالے سے انسٹا ہینڈل ڈیوسموا (Deuxmoi) کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کرس کو لاس ویگاس میں اپنے بینڈ کے کنسرٹ میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران کرس نے ڈکوٹا کی فلم کو شاؤٹ آؤٹ دیتے ہوئے اپنی پرفارمنس کے دوران مداحوں کو کہا کہ 'مٹیریالسٹس' دیکھنا نہ بھولیں کیونکہ ہم آپ سے محبت کرتے ہیں‘۔
کرس اور ڈکوٹا کے تعلق کے بارے میں
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اداکارہ ڈکوٹا اپنے بوائے فرینڈ کرس کے ساتھ کولڈ پلے کے 'میوزک آف دی اسفیئرز ورلڈ ٹور' کے لیے ہندوستان بھی گئی تھیں۔
انہیں بینڈ کے تین کنسرٹس میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس میں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کی حمایت کا مظاہرہ کیا اور کنسرٹ کے بعد یہ جوڑا اتر پردیش کے پریاگ راج میں منعقدہ مہا کمبھ میلے 2025 میں بھی شریک ہوا۔
بات کی جائے کرس اور ڈکوٹا کے تعلق کی تو جوڑے نے 2017 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور 2018 میں ایک جوڑے کے طور پر پہلی بار عوامی طور پر سامنے آئے۔
2024 میں یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ انہوں نے منگنی کر لی ہے لیکن ایک اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا کہ انہیں ‘شادی کی کوئی جلدی نہیں تھی‘۔
واضح رہے کہ 'ففٹی شیڈز آف گرے' کی اداکارہ کے ساتھ ڈیٹنگ سے پہلے کرس آسکر یافتہ اداکارہ گوئنیتھ پالٹرو سے شادی شدہ تھے۔
یہ جوڑا 2015 میں الگ ہو گیا تھا لیکن وہ اپنے دو بچوں بیٹی ایپل مارٹن اور بیٹے موسیٰ مارٹن کے مشترکہ والدین کے طور پر اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔




