اکشے کمار پاپارازی بن کر ہاؤس فل5 کا ری ایکشن لینے پہنچ گئے
اکشے کمار نے نقاب پہن کر ' تھیٹر ‘کے باہر مداحوں کا انٹرویو کیا
بالی ووڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار حال ہی میں ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں ایک سینما گھر کے باہر نقاب پہن کر تھیٹر سے اپنی تازہ ترین ریلیز 'ہاؤس فل 5' دیکھ کر نکلنے والے مداحوں کا انٹرویو لینے پہنچ گئے۔
بالی وڈ کی موسٹ اویٹڈ فلم ہاؤس فل 5 یہ فلم 6 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور اب تک 54 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔
فلم کی ریلیز کے دو دن بعد حال ہی میں اداکار اکشے کمار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے مداحوں سے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں چہرے پر ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں اکشت کمار کی جانب سے پہنا گیا ماسک وہی ہے جو فلم میں بھی استعمال ہوا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اکشے کمار تھیٹر سے نکلنے والے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے 'ہاؤس فل 5' کے بارے میں اپنی شناخت چھپا کر مداحوں سے ان کے ریویوز جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔
ویڈیو میں انہیں یہ اپنی آواز بدل کر مداحوں سے یہ پوچھتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ‘کیسی لگی ہاؤس فل 5؟ کون سب سے اچھا لگا؟‘۔
اگرچہ لوگ انہیں پہچاننے میں ناکام رہے مگر کچھ مداحوں نے ان کے سوالات کے جواب دیے جبکہ کچھ دیگر پاپارازی سمجھکر انہیں نظر انداز کرتے رہے۔
اکشے کمار نے اپنی فلم ریویو کی دلچسپ کو کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ‘بس یوں ہی میں نے کلر ماسک پہن کر آج باندرہ میں 'ہاؤس فل 5' کے شو سے باہر آنے والے لوگوں کا انٹرویو لینے کا فیصلہ کیا سچ کہوں تو میں آخر میں پکڑا جانے والا تھا لیکن اس سے پہلے ہی وہاں سے بھاگ گیا یہ واقعی ایک زبردست تجربہ تھا۔
اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین اداکار کی کریٹیویٹی کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آرہے ہیں۔
فلم 'ہاؤس فل 5' میں اکشے کمار کے ہمراہ اداکار رتیش دیشمکھ، ابھیشیک بچن، شریاس تلپڑے، جیکولین فرنانڈس، نرگس فخری، نانا پاٹیکر، سوندریہ شرما، سونم باجوا، فردین خان، جیکی شراف، سنجے دت، جونی لیور، چنکی پانڈے اور دیگر اداکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
فلم نے اپنی ریلیز کے ساتھ ہی 6 جون کو 24 کروڑ روپے کے ساتھ اوپننگ کی جو فرنچائز کی اب تک کی سب سے بڑی کلیکشن ہے۔
واضح رہے کہ 'ہاؤس فل 5' نے اس وقت بھی توجہ حاصل کی جب میکرز نے اعلان کیا کہ فلم کے دو مختلف ورژن دو مختلف اختتام کے ساتھ سینما گھروں میں ریلیز کیے گئے ہیں۔




