بادشاہ، دعا لیپا تنازع؛ ہنی سنگھ کا طنزیہ ردعمل وائرل
بادشاہ اپنے بیان کی وضاحت دیکر پھر سے ٹرولنگ کا شکار ہوگئے

بھارت کے مشہور ریپر وگلوکار آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا المعروف بادشاہ حال ہی میں برطانوی گلوکارہ دعا لیپا کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک متنازعہ بیان دے کر خبروں کی زینت بن گئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ 'ایکس' (سابقہ ٹویٹر) پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں بادشاہ نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئےلکھا کہ وہ دعا لیپا کے ساتھ ‘بچے پیدا کرنا پسند کریں گے‘ جس کے بعد ان کے اس ریمارک پر کئی نیٹیزنز نے شدید تنقید کی۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کا رخ کرتے ہوئے صارفین نے بادشاہ کے بیان کو ‘غیر مہذب‘ اور بیہودہ‘ قرار دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کا جواب دیتے ہوئے بادشاہ نے اپنے کمنٹ کا دفاع کرتے ہوئے اسے ‘ایک خوبصورت تعریف‘ قرار دیا۔
ہنی سنگھ کا طنزیہ وار
سوشل میڈیا پر گرم بادشاہ اور دعا لیپا اسکینڈل پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے معروف بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے اپنے حریف بادشاہ پر متنازعہ ریمارک کے بعد دیے جانے والے وضاحتی بیان پر مزاحیہ طنز کیا جوکہ صارفین میں وائرل ہوگیا۔

حال ہی میں ہنی سنگھ نے بادشاہ سے متعلق اسکینڈل پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے بادشاہ کے وضاحتی بیان پر تنصرہ کرتے ہوئے ‘جینئس‘ لکھ ڈالا اور اس کے بعد ہنستے ہوئے اور تالی بجاتے ہوئے ایموجیز بھی اپنے کمنٹ میں شامل کردیے جو بظاہر اپنے حریف کی وضاحت کا مذاق اڑا رہے تھے۔
معاملہ کیا ہے؟
ہوا کچھ یوں کہ 6 جون کو بادشاہ نے ایک خاصہ عجیب سا پیغام پوسٹ کیا 'جس میں دعا لیپا (ریڈ ہارٹ ایموجی) لکھا تھا۔
اس پوسٹ پر ایک متجسس پرستار نے یہ سوال کیا کہ کیا وہ پاپ سینسیشن کے ساتھ کوئی کولیبریشن کررہے ہیں اس پر بادشاہ نے جواب دیا کہ 'میں اس کے بجائے ان کے ساتھ بچے پیدا کرنا پسند کروں گا، بھائی'، اس تبصرے نے فوری ردعمل کو جنم دیا، بہت سے لوگوں نے اسے نامناسب اور بے عزتی سمجھا۔
بعد ازاں اپنے اسٹیٹمنٹ کی وضاحت دیتے ہوئے بادشاہ نے اپنے 'ایکس' (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ ‘میرے خیال میں ایک عورت کو جس کی آپ واقعی تعریف کرتے ہیں سب سے خوبصورت الفاظ یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپ اس کے بچوں کی ماں بننے کی خواہش کریں۔ میری سوچ نہیں، تمہاری سوچ سامنے آئی ہے۔
بادشاہ کی جانب سے ٹرولنگ کے بعد دی جانے والی اس وضاحت نے انہیں پھر سے ٹرولنگ اک شکار بنادیا جس پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کیسا واہیات کور اپ تھا بھائی‘ جبکہ ایک اور صارف نے سوال کیا کہ ‘کب سے ایسا ہوگیا کہ مرد عورت کی تعریف کرنے کیلئے اسکے بچوں کے والد بننے لگے؟’۔
ایک اور صارف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ‘ٹرولنگ تک معاملہ ٹھیک تھا آپ نے سستی وضاحت دے کر پھر سے اپنے آپ کو کنویں میں دھکیل دیا‘۔
ہنی سنگھ اور بادشاہ کی دشمنی
واضح رہے کہ ہنی سنگھ اور بادشاہ کے درمیان مبینہ طور پر 15 سال سے زائد عرصے سے طویل دشمنی چل رہی ہے۔
دونوں نے اپنے کریئر کا آغاز ریپ گروپ 'مافیا منڈیر' کے ممبرز کے طور پر کیا تھا جس میں ریپر اِکا، لِل گولُو اور رفتار بھی شامل تھے۔
اس بینڈ نے 'کھول بوتل'، 'بیگانی نار بری' اور 'دہلی کے دیوانے' جیسے کئی ہٹ ٹریکس دیے تاہم ایک عوامی جھگڑے کے بعد، بادشاہ اور ہنی سنگھ دونوں نے الگ الگ راستے اپنا لیے اور سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے ایک دوسرے پر طنز کرتے رہے۔
-
انفوٹینمنٹ 11 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 42 منٹ پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
اداکارہ اننیا پانڈے کی نئی انسٹا پوسٹ تنقید کی زد میں