انفوٹینمنٹ

ماہرہ اور ہمایوں نے تنقید ہنسی میں اُڑادی

منفی تبصروں کو دل پر نہ لیا، ہنستے رہے

Web Desk

ماہرہ اور ہمایوں نے تنقید ہنسی میں اُڑادی

منفی تبصروں کو دل پر نہ لیا، ہنستے رہے

ماہرہ اور ہمایوں نے تنقید ہنسی میں اُڑادی

پاکستانی اسٹارز ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر دلچسپ تبصرے کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

ماہرہ خان نے فلم 'دا لیجنٹس آف مولا جٹ' کے بعد روم کوم 'لو گرو' کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کی جس میں ان کے ساتھ ہمایوں سعید اسکرین شیئر کرتے نظر آئے۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید فلم کی بھرپور انداز میں پروموشن کرتے نظر آئے اور مشکل سے لیکر آسان تمام سوالوں کے دلچسپ جواب دے کر سوشل میڈیا پر دھوم مچائے رکھی۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم کو فینز کی جانب سے ملے جلے تبصرے مل رہے ہیں۔ متعدد کو یہ فلم پیسہ وصول معلوم ہوئی تو بعض نے اس فلم کے بنائے جانے کی ہی وجہ پوچھ لی کہ آخری ایسی خراب فل کیوں بنائی گئی۔

فلم کے ریلیز سے قبل بھی سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری تھا جن میں سے کچھ فلم کے فلاپ ہونے تو کچھ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید پر ہی تنقید کی

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کا سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ عوام کے منفی کمنٹس پر ردِعمل دیتے نظر آئے۔

ہمایوں سعید نے ایک کمنٹ پڑھا جس پر لکھا تھا کہ 'اس بڑھاپے میں ان دونوں سے ڈانس کروانا ظلم ہے۔'

یہ کمنٹ پڑھ کر دونوں پہلے ہنس پڑے پھر ماہرہ خان نے اس کمنٹ سے اتفاق کیا جبکہ ہمایوں سعید نے کہا کہ 'شوق بھی تو بہت ہے اس لیے ہم ناچتے رہیں گے لیکن مزہ تو اس بڑھاپے میں ہی ڈانس کرنے کا ہے۔'

ہمایوں سعید نے ایک اور کمنٹ پڑھا جس پر لکھا تھا کہ 'برائے مہربانی فلم کی پروڈکشن اور لائٹننگ پر کام کیجئے اداکار اور اداکارہ ایسے ہی لگ رہے ہیں جیسے وہ حقیقی زندگی میں نظر آتے ہیں، لائٹنگ ذرا اچھی کیجیے۔'

اس پر ہمایوں سعید بولے کہ 'ویسے اس دفعہ تو سب کہہ رہے ہیں کہ بہت فریش لگ رہے ہیں ہم سب ہی، لگ رہا ہے پروڈکشن پر بہت پیسہ لگایا ہے شاید کمنٹ کرنے والے نے کسی اور کی ویڈیو دیکھ لی ہماری نہیں۔'

ایک کمنٹ پر ماہرہ خان کے لیے لکھا تھا کہ 'اس بڈھی عورت کے تو ایکشن ہی ختم نہیں ہوتے' جس پر ہمایوں سعید بولے کہ 'ختم ہو ہی نہیں سکتے بچپن سے اندر گھسے ہوئے ہیں' ماہرہ خان بھی بولیں کہ 'جی ممکن نہیں کہ ایکشن ختم ہو جائیں۔ '

تازہ ترین