اینٹی سیپٹک ماسک کیسے بنائیں؟
ہر مہینے اینٹی سیپٹک ماسک لگانا بےحد فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
بہت سی خواتین اپنی جلد پر آئے دن نمودار ہونے والے دانوں سے چھٹکارا پانے کے طریقے پوچھتی نظر آتی ہیں۔ انہیں سب سے زیادہ پریشانی چہرے پہ نکلنے والے دانوں سے ہوتی ہے جو تقریباً ہر مہینے نکل آتے ہیں اور کچھ دنوں کے بعد خود ہی ختم ہوجاتے ہیں۔ یہ چکنی اور خشک جلد کی حامل خواتین کے چہرے پر زیادہ نکلتے ہیں۔
ان دانوں میں بعض اوقات خارش ہوتی ہے اور اگر انہیں ناخن سے کھجا لیا جائے تو یہ چہرے پر نشان بھی چھوڑ دیتے ہیں۔ اکثر خواتین کو یہ دانے ہارمونل پیچیدگیوں کے باعث نکلتے ہیں۔ اُس مسئلے پر متناسب غذا کے استعمال اور جسمانی ورزش کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ ان دانوں کے اثرات زائل کرنے کیلئے ہر مہینے اینٹی سیپٹک ماسک لگانا بےحد فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
ماسک بنانے کیلئے نیم کے تازہ چند تازہ پتے لیں اور اسے دھو کر پیس لیں۔ اس پیسٹ میں ایک چائے کا چمچہ صندل پاؤڈر، عرق گلاب اور چٹکی بھر ہلدی ملالیں۔ چہرے کی کلینزنگ کرنے کے بعد اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور 20منٹ کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
چونکہ نیم اور ہلدی دونوں ہی قدرتی اینٹی سیپٹک ہیں اس لیے اس ماسک کا باقاعدگی سے استعمال دانے نکلنے کے عمل کو ختم کردے گا اور چہرے پر وہ دانے والے داغ دھبے بھی صاف ہوجائیں گے اور اس ماسک میں شامل صندول وعرق گلاب آپ کی قدرتی دلکشی بھی بخشیں گے۔
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے آنکھوں کے بغیر کسی بھی انسان کی زندگی محال ہے اور اگر آنکھیں بڑی ہوں تو یہ کسی بھی انسان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔
یہاں ایسے طریقے بیان کیے گئے ہیں جس سے کسی بھی انسان کی آنکھیں قدرے بڑی نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں۔
اگر آپ کو عادت ہے رات میں دیر تک جاگنے کی تو نیند کی کمی کی وجہ سے آپ کی آنکھیں سرخ اور خشک ہو جاتی ہیں اور اس کا براہ راست آپ کی نیند سے تعلق ہے۔ آنکھوں کی صحت کے لئے کم سے کم 5گھنٹے کی نیند ضروری ہے اور اس کے ساتھ ہی جسم کی صحت کے لئے7گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔ اگر آپ وقت پر نیند پوری کریں گے تو اس سے آپ کی صحت کے ساتھ آنکھوں پر بھی اثر ہوگا اور آپ کی آنکھیں بڑی اور نمایاں ہو جائیں گی۔
سوجی ہوئی بے جان آنکھیں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں اور جسم کو تندرست رکھنے کے لئے جسم کو کم سے کم 8گلاس پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر 8گلاس پانی کا استعمال کریں گے تو آپ کا جسم تندرست رہے گا اور آپ کا چہرہ کھِلا ہوا دکھائی دے گا۔
آنکھوں کے اردگرد انگلیوں سے آرام آرام سے مساج کریں۔ ایسا کرنے سے خون کی روانی میں بہتری آتی ہے اور آنکھوں کے اردگرد داغ دھبے اور جھریوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ اس عمل کو اپنی عادت بنالیں کیونکہ یہ آنکھوں کی صحت کے لئے بہترین اور آسان طریقہ ہے۔
آنکھوں کی سوزش کو ختم کرنے کے لئے 10منٹ کے لئے آنکھوں کا ماسک استعمال کریں۔ اس عمل کو کرنے سے آپ کی آنکھیں ملائم ہو جاتی ہیں اور اگر آپ کے پاس ماسک موجود نہیں ہے تو برف کی ٹکیا سے آنکھوں کا مساج کرلیں۔



