کرن جوہر نے ٹوئسٹ کیساتھ چہرے کی انشورنس کی تصدیق کردی
فلمساز کی نئی ویڈیو نے ان سے متعلق پھیلی افواہوں کو سچ ثابت کردیا

کرن جوہر بالی وڈ کے سب سے مشہور فلم سازوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں اور متعدد نوواردوں کو فلمی نگری میں متعارف کروایا۔
اپنے کام کے علاوہ اپنی ذاتی زندگی، بیانات اور معاملات کی وجہ سے بھی کرن خبروں کا حصہ رہتے ہیں۔
فلمساز ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں اور اس بار یہ کسی فلم، بولڈ فیشن چوائس یا کسی اور وجہ سے نہیں ہے، بلکہ ایک مکمل طور پر غیر متوقع وجہ سے ہے۔
کرن اس لیے سرخیوں میں ہیں کیونکہ ایک حالیہ افواہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے چہرے کا بیمہ (انشورنس) کروانے کے لیے جولیا رابرٹس اور ڈیوڈ بیکہم جیسے لوگوں کی پیروی کرنے جا رہے ہیں۔
جہاں ہر کوئی یہ جاننے کے لیے متجسس تھا کہ کیا ڈائریکٹر پروڈیوسر بالی وڈ میں کوئی نیا ٹرینڈ شروع کرنے جا رہے ہیں وہیں اب کرن نے آخر کار اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
کرن جوہر اپنی فلمسازی کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ حاضر جوابی کے لیے بھی خاصی مشہور ہیں۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنی فیشل انشورس سے متعلق خبریں پڑھتے نظر آئے۔
ان خبروں کو پڑھنے کے ساتھ فلمساز پریشان بھی نظر آئے اور کہا کہ وہ ان دعووں پر بات کرنے جا رہے ہیں، اور انکشاف کیا کہ وہ سب سچ ہیں۔
تاہم غیر متوقع طور پر انہوں نے انکشاف کیا کہ اس کی وجہ اسکن کیئر برانڈ کی فیشل کٹ تھی۔
ویڈیو میں کرن نے کہا کہ'وقت آگیا ہے کہ میں ان سب افواہوں پر بات کروں جو سچ ہیں، ہاں، میں نے یہ کیا لیکن یہ آپ کے خیال سے زیادہ روشن ہے اور شاید وہ واحد راز ہے جسے میں اب تک پھیلانا چاہتا ہوں'۔
کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے چہرے کی انشورنس کروالی ہے، وہ مکمل غلط نہیں ہیں، لیکن یہ وہ نہیں جو آپ سوچ رہے ہیں، نہ کوئی پیپر ورک، نہ کوئی پریمیئمز صرف اور صرف چمک۔۔۔۔میرے سیکریٹ 'اسکن انشورنس وِد آگزی لائف کو ہیلو کہیں، شور قابل وقعت ہے'۔
کرن جوہر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد فلمساز کی جانب سے استعمال کیے جانے والے انوکھے پروموشنل طریقہ سے نیٹیزین دنگ رہ گئے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کے کمنٹس سیکشن کو تبصروں سے بھر دیا اور فلم ساز اور برانڈ کی ان کی منفرد مارکیٹنگ حکمت عملی کی تعریف کی۔
ایک نیٹیزن نے لکھا کہ 'ویٹ۔۔واٹ!!! یہ بہترین تھا، کیا کیمپین ہے'، ایک اور کا کہنا تھا کہ 'بہترین مارکیٹ ذہانت کھیل گئے' تو ایک اور کا کہنا تھا کہ 'کوئی اس کیمپین کے پسِ پردہ ذہین دماغ کو ٹیگ کردے'، ایک کا کرن کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'دھرما سے ڈرما تک وہ تمام کاموں میں بہترین ہیں'۔۔
یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ریڈٹ پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کرن جوہر اپنے ایک قریبی دوست سے متاثر ہوکر اپنے چہرے کی انشورنس کروانے کے لیے متعدد بار جنوبی کوریا گئے ہیں۔
پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ وہ اپنے فیصلے کی وجہ سے گزشتہ کچھ دنوں سے کافی خوش ہیں، تاہم اس بارے میں کوئی آفیشل دعویٰ سامنے نہیں آیا تھا۔
بعد میں، کرن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک مبہم پوسٹ شیئر کی جو انہی قیاس آرائیوں سے متعلق تھی اور لکھا کہ 'افواہوں، سرگوشیوں کو دیکھو۔ اوہ بہت خفیہ اسکوپس! ٹھیک ہے، ڈرامہ جاری رکھو اور منتظر رہو۔'
-
دلچسپ و خاص 38 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 48 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی