فیشن

نیمل خاور کے عید لُکس کے چرچے، قیمت کتنی؟

نیمل خاور کے عید پر دو حسین لکس

Web Desk

نیمل خاور کے عید لُکس کے چرچے، قیمت کتنی؟

نیمل خاور کے عید پر دو حسین لکس

نیمل خاور کے عید لُکس کے چرچے، قیمت کتنی؟
نیمل خاور کے عید لُکس کے چرچے، قیمت کتنی؟

پاکستانی اداکارہ نیمل خاور نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے دو حسین لُکس سے فیشن کے متوالوں سے تعریفیں حاصل کرلیں۔

نیمل خاور اپنی اداکاری کے علاوہ لازوال خوبصورتی کے سبب مشہور ہیں اور شاندار فین فالوئنگ کی حامل بھی ہیں۔

نیمل خاور نے فلم 'ورنہ' اور ڈرامہ 'انا' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جس کے بعد انہوں نے سپر اسٹار حمزہ علی عباسی سے شادی کر لی۔

نیمل خاور اور حمزہ  علی عباسی ایک بیٹے مصطفی کے والدین ہیں جس کی وہ بے انتہا محبت کے ساتھ پرورش کر رہے ہیں۔

عید کے موقع پر جہاں تمام سٹارز نے سوشل میڈیا پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں وہیں نیمل خاور بھی اپنے دو حسین لکس کے ساتھ تعریفوں کا مرکز بنتی نظر آئیں۔

نیمل خاور نے عید کے پہلے روز سیاہ لباس میں لی گئی تصاویر شیئر کیں جو ان کو خاص روایتی مشرقی خوبصورتی سے مالا مال کرتا نظر آیا۔

نیمل خاور کرتے کے ساتھ فرشی شلوار پہنی دکھیں جس کے ساتھ نیٹ کپڑے کا دوپٹہ اوڑھا۔

نیمل خاور کا یہ حسین جوڑا کلاتھنگ برانڈ کو 'تروبا' کا شاہکار تھا جس کی قیمت 12ہزار 500 روپے ہے۔

نیمل خاور کا دوسرا عید لک ہلکے گلابی لباس میں تھا جو ان کی گوری رنگت پر بے انتہا حسین لگا۔

نیمل خاور کا یہ جوڑا کلاتھنگ برانڈ 'باروک' کا تھا جس میں نیمل خاور کی اس لمبی قمیص اور ٹراؤزر کی قیمت 'باروک' کی آفیشل ویب سائٹ پر 14ہزار 950 روپے ہے جبکہ ان کے اس کے ساتھ پہنے گئے میچنگ دوپٹے کی قیمت 6ہزار 950 روپے ہے۔

فینز کی جانب سے نیمل خاور کے دونوں ہی لُکس بے انتہا پسند کیے جارہے ہیں اور کمنٹ سیکشن اس بات کا ثبوت ہے۔

تصاویر یہاں دیکھیں:

تازہ ترین