عمر کی لکیر کیا کہتی ہے؟
اگر عمر اور دماغ کی لکیر یں آدھی دُور جاکر ایک دوسرے سے مل جائیں تو کیا معاملہ ہوتا ہے؟

عمر کی لکیر انگوٹھے کے اُبھار کے گرد ہوتی ہے۔ چھوٹی لکیر کم عمر کی علامت ہے لیکن اگر انگوٹھے کے پورے ابھار کے گرد ہواور صاف اور واضح ہو تو طویل عمر کی نشاندہی کرتی ہے۔
اگر کچھ لکیریں عمر کی لکیر سے نکل کر ہتھیلی کی دوسری طرف پہنچیں توایسا شخص طویل سفر کرے گا۔ اگر یہ لکیر گہری اور انگوٹھے کے گرد ہو تو وہ اپنے وطن واپس آجائے گا۔ جب عمر کی لکیر آگے جاکر آخر میں اوپر کی طرف مڑ جائے تو سمجھیں کہ اس شخص کی عمر کی آخری گھڑیاں کسی دُور دراز ملک میں گزریں گی۔
اگر عمر کی لکیر شکستہ ہو تو جس موقع پر ٹوٹ گئی ہے ،اس زمانے میں اس شخص کی موت واقع ہوگی۔ اگر بائیں ہاتھ میں یہ لکیر شکستہ اور دائیں ہاتھ میں ثابت ہو تو قیاس کہتا ہے کہ اس شخص پر کسی مرض کا شدید حملہ ہوگا۔ مگر موت ٹل جائے گی۔ اگر دونوں ہتھیلیوں میں یہ لکیر شکستہ ہو تو موت کو یقینی سمجھئے۔عمر کی دہری لکیر، جسے مریخ کی لکیر بھی کہتے ہیں، قوت حیات اور سخت جان کا پتا دیتی ہے۔
اگر یہ دوسری لکیر عمر کی شکستہ لکیر کے برابر سے گزرے تو مرض یا حادثہ کتنا ہی شدید کیوں نہ ہو، موت واقع نہیں ہوگی۔ اگر اس مریخ کی لکیر سے کوئی شاخ نکل کر ہتھیلی کی دوسری جانب جائے تو یہ خطرے سے غفلت اور ناعاقبت اندیشی ظاہر کرتی ہے اور اس موقع پر ہلاکت کی موجب ہوسکتی ہے۔
جہاں مریخ کی لکیر عمر کی لکیر کو کاٹ کر گزرتی ہےاگر عمر کی لکیر جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی یا اس میں گرہ پر گرہ پڑی ہوئی ہو تو اس شخص کی طبیعت ہمیشہ ناساز اور خراب رہے گی۔ اگر اس ٹوٹی ہوئی لکیر کے پیچھے کوئی صاف اور واضح لکیر موجود ہو تو جس موقع پر پہلی لکیر واضح اور صاف ہو اس موقع پر اس شخص کو مرض سے نجات مل جائےگی اگر ساری کی ساری لکیر شکستہ ہو تو بیماری مرتے دم تک اس کا پیچھا نہ چھوڑے گی۔
اگر کئی باریک لکیریں مریخ کی لکیر سے نکل کر عمر کی شکستہ لکیر کو کاٹتی ہوئی ہتھیلی کے نچلے حصے کی دوسری طرف تک پہنچیں تو سمجھئے کہ اس شخص کی بیماری کا سبب اس کی ہوس اور بے اعتدالی ہے۔
اگر عمر اور دماغ کی لکیر یں آدھی دُور جاکر ایک دوسرے سے مل جائیں تو سمجھئے کہ یہ شخص حد سے زیادہ نازک مزاج اور پراگندہ طبع ہے۔
اگر عمر کی لکیر باریک سی ہو تو یہ شخص اپنی پریشان مزاجی کے ہاتھوں بیمار پڑ جائےگا۔ ایسا شخص حد سے زیادہ محتاط اور ڈرپوک ہوتا ہے اور زندگی کے نشیب و فراز کا مقابلہ کرنے کی ہمت سے محروم۔
اس کے برعکس عمر کی لکیردماغ کی لکیر کے سرے کے قریب پہنچ کر مل جائے تو یہ شخس زدِ حس اور محتاط ضرور ہوگا مگر حد سے زیادہ نہیں۔
-
دلچسپ و خاص 51 منٹ پہلے
کرشمہ کپور کے سابق شوہر 53 سال کی عمر میں چل بسے
-
فلم / ٹی وی 60 منٹ پہلے
کاجول 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' کے سیکوئل پر بول پڑیں
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
بیوی ہونے کے سوا عاطف کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، نادیہ حسین
-
بالی ووڈ 2 گھنٹے پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی