انفوٹینمنٹ
عمر شہزاد کا نکاح مسجدِ نبوی میں کروانے میں کس کا ہاتھ؟
نکاح مسجد نبوی ﷺ میں ہونا ایک معجزے سے کم نہیں تھا
عمر شہزاد کا نکاح مسجدِ نبوی میں کروانے میں کس کا ہاتھ؟
نکاح مسجد نبوی ﷺ میں ہونا ایک معجزے سے کم نہیں تھا
معروف ماڈل و اداکار عمر شہزاد نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا نکاح مسجد نبوی ﷺ میں ہونا ایک معجزے سے کم نہیں تھا، جو ان کی اہلیہ کی دیرینہ خواہش بھی تھی۔
حال ہی میں میزبان مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے عمر شہزاد نے اپنی نجی زندگی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور مدینہ منورہ میں انجام پانے والے نکاح کی روح پرور تفصیلات مداحوں سے شیئر کیں۔
اداکار نے بتایا کہ اُن کا بیرون ملک نکاح کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، لیکن جب اس بارے میں اہلیہ سے بات ہوئی تو اُنہوں نے خواہش ظاہر کی کہ نکاح مدینہ منورہ میں، مسجد نبوی ﷺ میں ہو۔ عمر شہزاد کے مطابق، اگرچہ یہ خواہش بظاہر مشکل دکھائی دیتی تھی، تاہم اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت انہیں عطا فرمائی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک قریبی دوست سعودی عرب میں مقیم ہیں جنہوں نے مکہ مکرمہ میں نکاح کی سہولت کے بارے میں آگاہ کیا، مگر مسجد نبوی ﷺ میں نکاح کے لیے اجازت حاصل کرنا قدرے مشکل عمل ہے کیونکہ ہجوم کی وجہ سے وہاں اکثر ایسی تقریبات کی اجازت نہیں دی جاتی۔
عمر شہزاد نے مزید کہا کہ نکاح کی تقریب میں صرف 21 قریبی افراد نے شرکت کی۔ ہم نے ایک بڑی ٹیم کی صورت میں جانے کے بجائے الگ الگ مسجد میں داخل ہونا مناسب سمجھا تاکہ سیکیورٹی کو کوئی شبہ نہ ہو۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہمیں ایک مناسب جگہ مل گئی، جہاں ہم صف میں بیٹھے اور نکاح کی بابرکت رسم ادا کی گئی۔
اداکار کے مطابق نکاح کی رسم مسجد نبوی ﷺ کے ایک امام نے نہایت خاموشی اور سادگی سے مکمل کرائی۔ حتیٰ کہ امام صاحب بھی اس معاملے کو رازداری سے مکمل کرنے میں محتاط تھے، تاکہ ہجوم یا سیکیورٹی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔
عمر شہزاد اور ان کی اہلیہ نے نکاح کے بعد عمرہ ادا کیا، جو کہ ان دونوں کا پہلا عمرہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لمحے ان کی زندگی کے روحانی اور یادگار ترین لمحات میں سے ہیں۔
واضح رہے کہ عمر شہزاد نے سوشل میڈیا انفلوئنسر شانزے لودھی سے فروری 2025 میں مسجد نبوی ﷺ میں نکاح کیا۔ نکاح کے بعد جوڑا پاکستان واپس آیا اور یہاں روایتی تقریبات مہندی، بارات اور ولیمہ کا اہتمام کیا گیا، جن میں شوبز انڈسٹری کے معروف شخصیات نے شرکت کی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Michael Jackson’s nephew talks intense journey to embody his famous uncle
Inside Blake Shelton, Gwen Stefani’s ‘deliberate reset’ after tough year
Melania Trump offers advice to Cheryl Hines for her life with RFK Jr.
Britney Spears sells entire music catalog in Landmark deal
Margot Robbie exposes bizarre gift from actor that left her furious
Hailee Steinfeld breaks silence on music comeback after hiatus
Drew Barrymore appreciates Nick Jonas’ honesty about anxiety attack
Vishal Dadlani calls out ‘Sifaarish’ culture in music industry



