انفوٹینمنٹ
‘لو گرو‘، ندیم بیگ کو ہمایوں سعید پر شدید غصہ کیوں آیا؟
وہ اتنے برہم تھے کہ انہوں نے ہمایوں سعید سے کوئی بات چیت نہیں کی
‘لو گرو‘، ندیم بیگ کو ہمایوں سعید پر شدید غصہ کیوں آیا؟
وہ اتنے برہم تھے کہ انہوں نے ہمایوں سعید سے کوئی بات چیت نہیں کی
عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’لو گرو‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ نے انکشاف کیا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں ہمایوں سعید پر شدید غصہ آگیا تھا۔
فلم ’لو گرو‘ کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، ماہرہ خان، احمد علی بٹ اور فلم کے ہدایتکار ندیم بیگ شامل ہیں۔
ان تمام شخصیات نے ندا یاسر کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی۔ پروگرام میں اداکاروں نے فلم سے متعلق دلچسپ واقعات اور ذاتی تجربات ناظرین سے شیئر کیے۔
گفتگو کے دوران ندیم بیگ نے انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہمایوں سعید کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی تھی، اور اس صورتحال میں ایک ایسا لمحہ آیا جب انہیں شدید غصہ محسوس ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ،’ہم لندن میں کسی بیرونی لوکیشن پر شوٹ کر رہے تھے جہاں لاگت بہت زیادہ تھی۔ اس دوران ہمایوں سعید کی طبیعت خراب ہوگئی لیکن اس کے باوجود وہ وقت پر شوٹ پر پہنچے۔ تاہم اُس وقت صرف آدھے گھنٹے کی روشنی باقی تھی، جس پر مجھے کافی کوفت ہوئی۔‘
ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ وہ اتنے برہم تھے کہ انہوں نے ہمایوں سعید سے کوئی بات چیت نہیں کی اور سیدھا ’ایکشن‘ کہا۔ اس موقع پر ماہرہ خان نے ندیم بیگ کے تاثرات بھانپ لیے اور پیچھے مڑ کر مسکرا دیں۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم بیگ نے احمد علی بٹ کے حوالے سے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگرچہ کسی اداکار نے آج تک بہت زیادہ تنگ نہیں کیا، مگر احمد علی بٹ اکثر کہتے ہیں کہ پہلے ان کا سین ریکارڈ کیا جائے، جس پر مجھے ہنسی بھی آتی ہے اور غصہ بھی۔
فلم ’لو گرو‘ کی ہدایتکاری ندیم بیگ نے کی ہے، جبکہ کہانی واسع چوہدری نے تحریر کی ہے۔
فلم کی عکس بندی لندن میں کی گئی ہے، جہاں ماہرہ خان ایک بااعتماد اور فن سے وابستہ لڑکی کے روپ میں جلوہ گر ہیں، جب کہ ہمایوں سعید کو ایک دل پھینک اور فلرٹی نوجوان کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جو بعد ازاں سچی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Katy Perry cheers Bad Bunny ahead of Super Bowl Halftime performance
Central Cee suffers shocking robbery as he enters new phase of life
Hailee Steinfeld opens up about lifestyle changes ahead of motherhood
Taylor Swift earns glowing praise from Jodie Turner-Smith after 'Opalite' video
Nicola Peltz’s sister hints at baby news as Brooklyn Beckham family plans emerge
Kanye West’s wife Bianca Censori opens up about ‘embarrassing’ Venice moment
Brad Arnold dies at 47, after battling kidney cancer
Lana Del Rey announces new single ‘White feather-hawk tail deer hunter’



