فوڈ

بلوچی بیف تکہ بوٹی کیسے بنائیں؟

آخر میں ڈش کو پیاز، لیموں اور ہرے دھنیا سے گارنش کریں اور گرم گرم سرو کریں۔

Web Desk

بلوچی بیف تکہ بوٹی کیسے بنائیں؟

آخر میں ڈش کو پیاز، لیموں اور ہرے دھنیا سے گارنش کریں اور گرم گرم سرو کریں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

عیدالاضحیٰ اسلامی کیلنڈر کا ایک اہم اور مقدس تہوار ہے، جو نہ صرف قربانی کی روحانی عظمت کا مظہر ہوتا ہے بلکہ یہ اپنے ساتھ خاندان، رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا پیغام بھی لاتا ہے۔ اس موقع پر گھروں میں جو ذائقہ دار پکوان تیار کیے جاتے ہیں، وہ عید کی تقریبات کو یادگار بنا دیتے ہیں۔

ہر خطے کے مخصوص پکوان اور ذائقے عید کو ایک الگ ہی رنگ عطا کرتے ہیں، لیکن پلاؤ، قورمہ، کباب، تکے اور دیگر گوشت سے تیار ہونے والے چٹ پٹے کھانے ہر جگہ مشترک طور پر پسند کیے جاتے ہیں۔ انہی لذیذ پکوانوں میں سے ایک ہے "بلوچی بیف تکہ بوٹی" — جو اپنے منفرد ذائقے، خوشبو اور اسپائسی تڑکے کی وجہ سے محفل کی جان بن جاتی ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ اس شاندار ڈش کو کیسے تیار کیا جاتا ہے۔

اجزاء:

ہڈی کے بغیر بیف: 750 گرام

بھنا پسا ہوا دھنیا: 2 چائے کے چمچ

پسی ہوئی لال مرچ: آدھا چائے کا چمچ

خشک قصوری میتھی: آدھا چائے کا چمچ

بھنا پسا ہوا زیرہ: 2 چائے کے چمچ

پسی ہوئی کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ

کڑاہی مصالحہ: 1 کھانے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

ہلدی: ¼ چائے کا چمچ

گلابی نمک: آدھا چائے کا چمچ (یا حسبِ ذائقہ)

کوکنگ آئل: 1 کپ

ہری مرچ: 6 سے 8 عدد

باریک کٹی ہوئی ادرک: 3 چمچ

باریک کٹا ہوا لہسن: 3 چمچ

کٹا ہوا ہرا دھنیا: 2 کھانے کے چمچ

لیموں کا رس: 2 سے 3 چمچ

کٹی ہوئی پیاز (گارنش کے لیے)

لیموں کے قتلے (گارنش کے لیے)

پانی: 2 کپ (یا حسب ضرورت)

ترکیب:

ایک پیالے میں دھنیا، لال مرچ، قصوری میتھی، زیرہ، کالی مرچ، کڑاہی مصالحہ اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں — یہ آپ کا مخصوص بلوچی مصالحہ بن جائے گا۔

ایک کڑاہی میں دو کپ پانی، ہلدی اور گلابی نمک شامل کریں، گوشت ڈال کر اُبال آنے دیں، پھر چولہے کی آنچ دھیمی کرکے ڈھکن بند کر دیں اور گوشت کو گلنے دیں (تقریباً 30 سے 40 منٹ یا حسبِ ضرورت)۔ درمیان میں چمچ چلاتے رہیں۔

جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو آئل شامل کریں اور 3 سے 4 منٹ درمیانی آنچ پر بھونیں۔

اب ہری مرچیں شامل کریں اور 2 منٹ تک فرائی کریں، پھر ادرک اور لہسن شامل کرکے مزید 3 سے 4 منٹ فرائی کریں۔

اس کے بعد تیار شدہ بلوچی مصالحہ، لیموں کا رس اور ہرا دھنیا شامل کرکے گوشت میں اچھی طرح مکس کریں اور 2 سے 3 منٹ ڈھک کر دم پر رکھ دیں تاکہ مصالحے گوشت میں اچھی طرح جذب ہو جائیں۔

آخر میں ڈش کو پیاز، لیموں اور ہرے دھنیا سے گارنش کریں اور گرم گرم سرو کریں۔