فیشن
سجل علی کا پشتون انداز دل جیتنے میں کامیاب
سجل علی کا پشتون انداز دل جیتنے میں کامیاب
پاکستانی اداکارہ سجل علی نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پشتون انداز سے سب کے دل جیت لیے۔
سجل علی کا شمار پاکستان کی صفِ ہے اوّل کی اداکاروں میں ہوتا ہے اور اس کی وجہ ان کی شاندار پرفارمنس ہے۔
سجل علی اپنی اداکاری سے ناظرین کو نہ صرف بے ساختہ ہنسنے بلکہ زار و قطار رونے پر بھی مجبور کرنے کا فن جانتی ہے۔
سجل علی کے مشہور ڈراموں میں 'یقین کا سفر' ، 'او رنگریزہ' ، 'آنگن' اور 'محمودآباد کی ملکائیں' شامل ہیں جبکہ انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
سجل علی اپنی بہترین اداکاری کے علاوہ اپنے دلکش فیشن سنس کے سبب بھی مشہور ہیں۔
جہاں عید کے موقع پر پاکستانی حسیناؤں نے مختلف لکس سے سب کی توجہ حاصل کی وہیں سجل علی نے پشتون انداز اپنا کر حسن کے جلوے بکھیرے۔
سجل علی کی عید پر شیئر کی گئی تصاویر میں وہ زرد ڈھیلی آستینوں والی پشواس کے ساتھ گھوم والی شلوار پہنی نظر آئیں جو ان کی خوبصورتی میں واضح اضافہ کرتی نظر آئی۔
سجل علی کی یہ پشواس پاکستانی کلوتھنگ برینڈ جگنو کا شاہکار ہے جو پشتون خواتین کے روایتی ملبوسات کی دلکشی خود میں سموئے ہوئے ہے۔
سجل علی نے یہ زرد پشواس کریمی چوڑی دار پجامے کے ساتھ پہنی اور حسین پوزنگ سے فینز کو متوجہ کیا۔
جگنو کی آفیشل ویب سائٹ پر اس پشواس کی قیمت 13 ہزار 900 پاکستانی روپے لکھی ہوئی ہے لیکن اس کے ساتھ سفید رنگ کا چوڑے پائنچوں والا ٹراؤزر ہے جس پر کڑھائی کی ہوئی ہے لیکن سج رہی ہیں یہ ٹراؤزر نہیں پہنا اس کی جگہ چوڑی دار پجامہ زیب تن کیا۔
سجل علی نے اپنے لُک کی مناسبت سے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم 'لو گرو' کا پشتو گیت 'صدا آشنا' لگا کر تصاویر کو مزید خاص بناتی ہے۔
فینز کی جانب سے سج علی کی اس پوسٹ پر محبت سے بھرے کمنٹس کیے جا رہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ 'سجل کی والدہ صحیح کہتی تھیں کہ ان پر زرد رنگ جچتا ہے۔'
ایک اور صارف نے لکھا کہ 'سجل اس پٹھانی انداز میں کتنی پیاری لگ رہی ہیں اور انہوں نے گانا بھی چن کر لگایا ہے۔'
تصاویر یہاں دیکھیں:
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Zendaya, Tom Holland's Spider-Man costar heats marriage rumours
SZA opens up about her conflicted feelings on motherhood: ‘Spooky’
Badshah’s ‘Tateeree’ lands in legal trouble after obscenity complaints
Lily Collins shares emotional update after long-lost item returns
MGK clears up awkward Megan Fox mix-up with daughter Casie
‘Pulp Fiction’ star Stephen Hibbert breathes his last at 68 in Denver
Jamie Lee Curtis shares powerful life lesson after turning 60
Britney Spears’ ex reacts to her DUI arrest with surprising message




