صحت
عید پر زیادہ نہ کھائیں، صحت کو آزمائیں نہیں
گوشت پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے
عید پر زیادہ نہ کھائیں، صحت کو آزمائیں نہیں
گوشت پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے
عیدالاضحیٰ جہاں خوشیوں، میل ملاقات اور قربانی کی عبادت کا موقع ہوتا ہے، وہیں یہ تہوار ذائقہ دار گوشت سے بھرپور کھانوں کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ پلاؤ، قورمہ، تکے، کباب اور دیگر لذیذ پکوان ہر گھر کے دسترخوان کی زینت بنتے ہیں۔ تاہم، ایسے مواقع پر جہاں کھانے کا لطف دوچند ہوتا ہے، وہیں نظامِ ہاضمہ کا خیال رکھنا بھی بے حد ضروری ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق، اگرچہ گوشت پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے، مگر اس میں موجود چربی کی زیادتی اور معمول سے ہٹ کر کھانے کے انداز ہاضمے کے مسائل کا سبب بن سکتے ہیں۔ ایسے میں متوازن غذا اور کچھ آسان احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ہم عید کے پکوانوں کا لطف اُٹھاتے ہوئے اپنی صحت کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔
نظامِ ہاضمہ کو درست رکھنے کے لیے مفید مشورے
سلاد اور رائتہ کو غذا کا حصہ بنائیں :
عید کے دسترخوان پر دہی، پودینہ، ہری مرچ، کھیرا اور ٹماٹر جیسے اجزاء سے تیار کردہ رائتہ اور سلاد شامل کریں۔ یہ معدے کی تیزابیت کم کرتے ہیں اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتے ہیں۔
کھانے کو اچھی طرح چبائیں :
جلدی کھانے یا بڑے نوالے نگلنے سے معدہ دباؤ میں آتا ہے۔ بہتر ہاضمے کے لیے کھانے کو آہستہ اور اچھی طرح چبا کر کھائیں۔
چائے اور بلیک کافی سے پرہیز کریں :
کیفین سے بھرپور مشروبات کی جگہ سبز چائے یا ہربل ٹی استعمال کریں جو معدے کو سکون دیتی ہے اور چربی کو ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
کھانے کے بعد ہلکی پھلکی چہل قدمی :
بھاری کھانے کے بعد تھوڑی دیر کی واک نہ صرف اضافی کیلوریز کو ختم کرتی ہے بلکہ نظام ہاضمہ کو متحرک بھی رکھتی ہے۔
پانی کا استعمال زیادہ کریں :
عید کے دنوں میں پانی کی مقدار بڑھا دیں، خاص طور پر صبح نہار منہ 3 سے 4 گلاس پانی پینا جسم کو ڈیٹوکس کرتا ہے اور ہاضمہ بہتر بناتا ہے۔
فائبر کا استعمال بڑھائیں :
دالیں، سبزیاں اور اسپغول کا چھلکا شامل کریں تاکہ قبض سے بچا جا سکے اور معدہ فعال رہے۔
پھلوں کو ترجیح دیں :
جوس کی بجائے مکمل پھل کھائیں تاکہ فائبر براہِ راست جسم کو ملے اور نظام ہاضمہ بہتر رہے۔
غذا کے درمیان وقفہ رکھیں :
ہر دو کھانوں کے درمیان کم از کم 6 سے 8 گھنٹے کا وقفہ رکھیں تاکہ معدہ اپنا کام مکمل طور پر انجام دے سکے۔
مزید خبریں
-
ذیابیطس کنٹرول کرنے میں مفید غذائیں
-
ہر گھر میں موجود جسم کی چربی گھلانے والا مسالہ
-
جسم پر نیل کے نشانات ، کیا کوئی خطرے کی بات ہے؟
-
نظر کی کمزوری کی ابتدائی علامات اور حفاظتی اقدامات
-
نیند میں بار بار خلل؟ تھائیرائڈ کی ممکنہ خرابی کا اشارہ ہو سکتا ہے
-
ملیریا؛ ماہرین نے انسانوں کے برعکس مچھروں کا علاج تجویز کر دیا
-
کیا آنکھوں کی ورزشیں واقعی مؤثر ہیں؟
-
کورونا ویکسین، ہارٹ اٹیک سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ؟
-
بالوں، ہڈیوں اور بینائی کی بہتری کے لیے ٹونا مچھلی کا استعمال ضروری
-
ناشتہ اور دودھ، صحت مند زندگی کی کنجی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this weekend (from June 12 to June 14)
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction



