فلم / ٹی وی
فلم ‘دیمک‘ کی باکس آفس پر کامیابی، نیا ریکارڈ قائم
فلم ملک بھر میں شائقین کی بھرپور پذیرائی حاصل کر رہی ہے
فلم ‘دیمک‘ کی باکس آفس پر کامیابی، نیا ریکارڈ قائم
فلم ملک بھر میں شائقین کی بھرپور پذیرائی حاصل کر رہی ہے
جیو فلمز کے اشتراک سے ریلیز ہونے والی ہارر فلم ‘دیمک‘ نے اپنے ریلیز کے ابتدائی ہفتے میں ہی شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستانی سنیما کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
فلم نے اب تک 6 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا ہے اور ملک بھر میں شائقین کی بھرپور پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔ فلم کو ناظرین کی جانب سے کہانی، سسپنس، جدید سینماٹوگرافی اور خوفناک مناظر کے سبب خوب سراہا جا رہا ہے، جس نے اسے دیگر ہارر فلموں سے نمایاں کر دیا ہے۔
ایگزیکٹو پروڈیوسر سید مراد علی کی نگرانی، ہدایتکار رافع راشدی کی ہدایت کاری اور عائشہ مظفر کی دلکش تحریر پر مبنی یہ فلم نہ صرف سنسنی اور دہشت سے بھرپور ہے بلکہ اس میں معاشرتی پہلوؤں اور انسانی جذبات کو بھی نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں فیصل قریشی اور سونیا حسین کے مرکزی کرداروں کے ساتھ ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور دیگر سینئر فنکار شامل ہیں، جنہوں نے اپنے جاندار پرفارمنس سے فلم کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
‘دیمک‘ نہ صرف ہارر فلموں کے شائقین بلکہ سنجیدہ سینما بینوں کے لیے بھی ایک یادگار تجربہ بن چکی ہے۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lil Jon's son body found in Georgia pond after his missing: police
Mariah Carey sparkles in Diamonds at 2026 Winter Olympics Opening
Travis Kelce reveals ONE way Taylor Swift has made him better
‘Opalite’ video review: Taylor Swift, Domhnall Gleeson’s power romance
Zayn Malik drops dates for his ‘Konnakol’ tour
Chris Hemsworth fears Amazon Alexa+ planning his murder
Chappell Roan’s bold Grammy fashion choice explained
Talwiinder breaks silence on Disha Patani relationship buzz


