انفوٹینمنٹ

سونالی باندرے کا سلمان خان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

دونوں اداکاروں نے فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں میں اسکرین شیئر کی تھی۔

Web Desk

سونالی باندرے کا سلمان خان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

دونوں اداکاروں نے فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں میں اسکرین شیئر کی تھی۔

دونوں اداکاروں نے فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں میں اسکرین شیئر کی تھی۔
دونوں اداکاروں نے فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں میں اسکرین شیئر کی تھی۔

بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنے کام بلکہ اپنی دریا دلی اور رحم دل فطرت کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔

ان کے ساتھی اداکار اکثر ان کی نرم مزاجی اور فراغ دلی کے بارے میں بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

 ایک حالیہ انٹرویو میں سونالی باندرے نے یاد کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کے تعلقات دوستانہ نہیں تھے لیکن بعد میں انہوں نے سلمان کی رحم دل فطرت کا نمونہ دیکھا جب وہ کینسر کے علاج سے گزر رہی تھی۔

خیال رہے کہ سلمان اور سونالی باندرے نے بلاک بسٹر فلم 'ہم ساتھ ساتھ ہیں' میں اکٹھا کام کیا تھا۔

سونالی نے انکشاف کیا کہ 'ہم ساتھ ساتھ ہیں' میں کام کرتے ہوئے وہ اور سلمان کچھ اچھے تعلقات نہیں رکھتے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ سلمان اکثر شرارتی طبیعت کا مظاہرہ کرتے تھے جو نہیں پریشان کرتی تھی۔‘

انہوں نے یاد کیا کہ کس طرح سلمان کیمرے کے پیچھے سے انہیں منہ چڑاتے تھے جو انہیں اس وقت بہت برا لگتا تھا۔

تاہم سپر اسٹار کے بارے میں سونالی کا نقطہ نظر اس وقت بدل گیا جب انہوں نے اپنی بیماری کے دوران ان کے پرواہ کرنے اور خیال کرنے کا پہلو دیکھا۔

سونالی باندرے نے کہا کہ 'سلمان ایک بچے کی طرح ہے اور اس کے بارے میں ہر چیز انتہائی حد تک ہے، یہاں تک کہ اس کی دیکھ بھال اور فکرمندی بھی'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'وہی شخص جو کیمرے کے پیچھے منہ چڑاتا تھا، وہی تھا جس نے یہ دیکھنے کے لیے نیویارک کے دو دورے کیے کہ میں اپنی بیماری کے دوران ٹھیک ہوں یا نہیں، اس نے میرے شوہر کو فون کیا اور پوچھا کہ 'کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ اچھے ڈاکٹرز سے علاج کروارہے ہیں؟ اور دیگر ڈاکٹرز کے رابطہ نمبر شیئر کرکے مشورہ دیا کہ آپ کو ان ڈاکٹروں سے بھی بات کرنی چاہیے'۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اس حوالے سے خاصے فکر مند تھے اور چاہتے تھے کہ ہر چیز درست طریقے سے ہو، وہ چاہتے تھے کہ ہم نے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے ہو، ایسا لگتا تھا جیسے اس نے انڈسٹری کے ایک بزرگ کا کردار ادا کیا ہو، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ سب کچھ منظم ہو۔

سونالی کے مطابق جب سلمان کو یقین ہو گیا کہ ہم نے اس وقت دستیاب بہترین آپشن کا انتخاب کیا ہے تو وہ پرسکون ہوگئے لیکن ایسا کرتے ہوئے، انہوں نے دکھایا کہ وہ واقعی کتنے حساس اور خیال رکھنے والے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے سلمان سے کچھ اختلافات تھے لیکن میں اس کے اس پہلو کی تعریف کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ تقریباً 2 دہائیوں قبل ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فیملی ڈرامہ فلم 'ہم ساتھ ساتھ ہیں' میں سلمان اور سونالی کی کیمسٹری نے مداحوں کو متاثر کیا تھا۔

اگرچہ انہوں نے ایک ساتھ کچھ زیادہ فلموں میں اسکرین شیئر نہیں کی لیکن محسوس ہوتا ہے کہ آف اسکرین ان کے رابطے خاصے خوشگوار ہیں۔

دریں اثنا، سلمان اگلی بار سنجے دت کے ساتھ ایک ایکشن فلم میں نظر آئیں گے اور سعودی فلم 7 ڈاگز میں بھی ان کا کیمیو ہے۔ دوسری طرف سونالی نے ابھی تک اپنے آنے والے پروجیکٹس کا اعلان نہیں کیا ہے۔