انفوٹینمنٹ

’راہا کپور ’ مستقبل میں کیا بنیں گی؟ عالیہ بھٹ کاحیران کُن انکشاف

ایسا لگتا ہے کہ راہا بڑی ہوکر سائنسدان بنے گی۔

Web Desk

’راہا کپور ’ مستقبل میں کیا بنیں گی؟ عالیہ بھٹ کاحیران کُن انکشاف

ایسا لگتا ہے کہ راہا بڑی ہوکر سائنسدان بنے گی۔

’راہا کپور ’ مستقبل میں کیا بنیں گی؟ عالیہ بھٹ کاحیران کُن انکشاف

بالی وڈ فلم انڈسٹری کی جان، خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی راہا کے مستقبل کے حوالے سے اپنی خواہش ظاہر کردی۔

عالیہ بھٹ  نے’راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی’ کے ساتھی اداکار رنویر سنگھ اور ہدایت کار کرن جوہر کے ہمراہ ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے  دوران گفتگو اپنی بیٹی سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا۔

وائرل بھیانی نامی انسٹاگرام صارف کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا گیا جس میں لوگوں کی جانب سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی راہا کپور کے مستقبل کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی بیٹی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ بڑی ہوکر سائنسدان بنے گی۔

عالیہ کے اس جواب پر مداحوں نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے دلچسپ تبصرے کر ڈالے ایک صارف کا کہنا تھا کہ’ راہا بڑی ہوکر اداکار بنیں گی اور فلم میں ایک سائنسدان کا کردار نبھائیں گی’۔

جب کہ کچھ لوگوں نے دعویٰ ہے کہ راہا کپور یقینی طور پر اداکار بن جائیں گی ساتھ ہی مداحوں نے  کرن جوہر کی 20 سال بعد والی فلم کا نام ہی سائنٹسٹ رکھ دیا۔