اسکینڈلز

بھارتی ماڈل کی خودکشی کے بعد آخری انسٹا پوسٹ وائرل

ماڈل کچھ عرصے سے ڈپریشن کا سامنا کررہی تھیں۔

Web Desk

بھارتی ماڈل کی خودکشی کے بعد آخری انسٹا پوسٹ وائرل

ماڈل کچھ عرصے سے ڈپریشن کا سامنا کررہی تھیں۔

انجلی کی رواں سال ہونےوالی شادی ملتوی ہوگئی تھی۔
انجلی کی رواں سال ہونےوالی شادی ملتوی ہوگئی تھی۔

23 سالہ ابھرتی ہوئی بھارتی ماڈل انجلی ورمورا گجرات کے شہر سورت میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔

پولیس کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ 7 جون 2025 کو پیش آیا، ماڈل کی موت خودکشی سے ہوئی اور وہ ذہنی صحت کے مسائل میں مبتلا تھیں، اسی درمیان ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی آخری پوسٹ وائرل ہوگئی، جس نے ان کے مداحوں کو مزید صدمے میں ڈال دیا۔

ماڈل کی پھندا لگی لٹکتی ہوئی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی تاہم پولیس نے ابھی تک انجلی کی المناک موت کی وجہ کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی لیکن انہیں شبہ ہے کہ ماڈل نے خودکشی کی ہے۔

اس بات کو مزید تقویت ان کی سوشل میڈیا پر حالیہ جذباتی پوسٹ سے ملتی ہے، جس پر لکھا ہوا تھا کہ 'آج مجھے احساس ہوا کہ میں تمہارے لیے کچھ بھی نہیں ہوں'۔

اسی کے ساتھ پوسٹ کی گئی اور ریل پر لکھا ہوا تھا کہ 'سب کچھ کھو جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن اگر محبت کھو جائے تو تکلیف ہوتی ہے'۔

وہ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر باقاعدگی سے ریلز شیئر کرتی تھیں اور وہ اپنے یوٹیوب چینل پر وی لاگز بھی پوسٹ کرتی تھی، ان کے انسٹاگرام پروفائل کے 37000 فالوورز ہیں۔

انجلی ورمورا گلیمر کی دنیا میں اپنا نام بنانے کی کوشش کر رہی تھیں، وہ ایک ماڈل کے طور پر مختلف کمپنیوں کے ساتھ کام بھی کر رہی تھیں اور حال ہی میں پچھلے کچھ مہینوں سے ریونیو ماڈل کاسٹنگ ایجنسی سے وابستہ تھیں۔

تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ 23 سالہ ماڈل شدید ذہنی دباؤ سے گزر رہی تھیں البتہ پولیس کو جائے وقوع سے ان کا کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا۔

حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اس کے اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں اور ممکنہ سراغ کے لیے اس کے موبائل فون اور سوشل میڈیا کو اسکین کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

انجلی اپنی والدہ اور بہنوں کے ہمراہ ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں جنہوں نے اپنے آپ کو ایک کمرے میں بند کرلیا تھا اور پھر دوپٹے کی مدد سے پنکے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔

اس وقت ان کے اہلِ خانہ رات گئے آؤٹنگ پر گئے ہوئے تھے اور جب متعدد بار دستک دینے اور کالز کرنے کے باوجود کوئی جواب موصول نہیں ہوا تو انہیں نے دروزہ توڑا، جس پر انجلی کی لاش برآمد ہوئی، اس پر فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اہلِ خانہ سے کی گئی پوچھ گچھ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماڈل کا حال ہی میں کسی سے جھگڑا نہیں ہوا تھا البتہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ڈپریشن کا سامنا کررہی تھیں۔

دیگر اطلاعات کے مطابق انجلی ورمورا کی دو سال قبل سورت کے ایک شخص سے منگنی ہوئی تھی، اور جوڑے کی شادی 2025 میں ہونے والی تھی۔ 

تاہم لڑکے کی والدہ کا حال ہی میں انتقال ہونے کی وجہ سے شادی ملتوی کر دی گئی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتوی ہونے والی شادی نے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا تھا۔