لائف اسٹائل

وجے مالیا کے گاڑیوں کے شاندار کلیکشن پر ایک نظر

وجے مالیا کبھی بھارت کے ایک بڑے بزنس مین تھے جبکہ آج ان کی حیثیت ایک اشتہاری جیسی ہے

Web Desk

وجے مالیا کے گاڑیوں کے شاندار کلیکشن پر ایک نظر

وجے مالیا کبھی بھارت کے ایک بڑے بزنس مین تھے جبکہ آج ان کی حیثیت ایک اشتہاری جیسی ہے

وجے مالیا کے گاڑیوں کے شاندار کلیکشن پر ایک نظر

وجے مالیہ کا شمار ایک زمانے میں بھارت کے نامور ترین بزنس مین کے طور پر ہوتا تھا، بالی وڈ کی فلموں میں مالیا نام کا مطلب ہی ایک کاروباری طور پر کامیاب شخص کے طور پر لیا جاتا تھا۔

تاہم وقت ایک جیسا نہیں رہتا تھا، وجے مالیا کی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے، بزنس میں دیوالیہ ہوگئے اور آج ایک سابق بزنس مین کہلاتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز شیئر کیے ۔

وجے مالیا نے حالیہ انٹرویو میں راج شمانی کو بتایا کہ وہ ہمیشہ سے تیز رفتار گاڑیوں کے دلدادہ رہے ہیں۔

درحقیقت، وجے مالیا کی شخصیت میں کاروں کا جنون نمایاں رہا ہے اور وقت کے ساتھ انہوں نے دنیا کی کچھ انتہائی نایاب، مہنگی اور شان دار گاڑیاں جمع کیں جن میں کافی بھارتی حکومت نے نیلام کردیں۔

آئیے ان کی چند مشہور اور قیمتی گاڑیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

رولز رائس سلور گوسٹ

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

یہ رولز رائس کی سب سے زیادہ قیمتی اور کلاسیکی گاڑیوں میں سے ایک ہے،وجے مالیا کے زیرِ ملکیت اس ماڈل کی قیمت کا اندازہ 5.39 کروڑ سے لے کر 7.32 کروڑ روپے تک لگایا گیا ہے۔

یہ گاڑی اپنی شاہانہ طرز، کارکردگی اور انمول حیثیت کے لیے مشہور ہے۔

سن بیم ٹائیگر

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

1925 میں تیار کی گئی یہ اوپن-وہیل ریسنگ کار تھی، جو 245 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر کے اس وقت ایک ریکارڈ قائم کر چکی تھی۔

اس میں V12 سپر چارجڈ انجن اور چار گیئرز والا مینوئل ٹرانسمیشن سسٹم موجود تھا۔

ہندوستان میں اس کی قیمت کا تعین مشکل ہے کیونکہ یہ ایک نایاب ورثہ مانی جاتی ہے۔

الفا رومیو بُچی

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

وجے مالیا نے یہ نایاب گاڑی 1998 میں خریدی تھی، یہ 1994 کا ماڈل تھا، جو ایک دو نشستوں والی اسپورٹس کار تھی اور اس میں چھ سلنڈر والا انجن نصب تھا، اس شاہکار کی قیمت تقریباً 1.95 کروڑ روپے تھی۔

مرسڈیز 300 گل وِنگ

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

1995 میں تیار کی گئی اس گاڑی کی باڈی ایلومینیم کی تھی جسے اس کے ہلکے وزن، نیلے چمڑے کے اندرونی حصے اور مضبوط پہیوں کی وجہ سے سراہا گیا،اس وقت یہ کار 9.65 کروڑ روپے میں خریدی گئی تھی۔

الارڈ جے آر

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

یہ بھی ایک 1995 میں تیار ہونے والی ریسنگ کار تھی، اسے خاص طور پر لائٹ ویٹ ریسنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

وجے مالیا کے کلیکشن میں اس کی شمولیت کو ایک اعلیٰ انتخاب سمجھا گیا،اس گاڑی کی قیمت 2.30 کروڑ سے لے کر 4.08 کروڑ روپے تک بتائی گئی ہے۔

فراری 328 جی ٹی ایس

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

فراری کے شوقین مالیا کے پاس یہ سرخ رنگ کی 328 GTS کار موجود تھی، جسے وہ خاص طور پر پسند کرتے تھے۔

یہ کار ایک سے 2 کروڑ روپے کی قیمت پر دستیاب تھی،بعد ازاں اثاثوں کی قرقی کے بعد یہ گاڑی نیلام ہوئی اور برودہ کے شاہی خاندان کے رکن پرتاپ سنگھ گایکواڑ نے خریدی۔

لیمبورگینی کاؤنٹاش

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

وجے مالیا نے 1990 ماڈل کی ایک کلاسک لیمبورگینی کاؤنٹاش رکھی تھی،اس میں فور-کیم V12 انجن تھا جو 273 بی ایچ پی تک کی رفتار حاصل کر سکتا تھا،اس کی قیمت تقریباً 25 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔

جیگوار ڈی ٹائپ

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

یہ گاڑی خاص طور پر فرانس میں ہونے والے لی مانز ریسنگ ایونٹ کے لیے تیار کی گئی تھی۔

اس کی نمایاں خوبی اس کی شارٹ نوز ڈیزائن تھی، جو ٹریک پر تیز رفتاری کے لیے مفید تھی بعد ازاں اسے تقریباً 1 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔

بینٹلی فلائنگ اسپر

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

بینٹلی کی یہ پہلی نسل کی کار تھی، جسے مالیا نے گوا میں رکھا ہوا تھا،یہ ان کے ذاتی گیراج کی سب سے پرتعیش گاڑیوں میں شمار ہوتی تھی۔

مازراٹی انڈی

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

یہ بھی ان کی قیمتی گاڑیوں میں شامل تھی، 1969 سے 1975 کے درمیان تیار ہونے والی یہ دو دروازے، 4 نشستوں والی کوپے کار تھی، مالیا کے دیوالیہ ہونے کے بعد یہ بھی نیلام کر دی گئی۔

مرسڈیز مےباخ

رفتار کی بجائے آسائش کی علامت یہ مےباخ کار سیاہ اور بھورے رنگ کی دوہری شیڈ میں تھی اور اس کا اندرونی حصہ غیر معمولی فنی کاریگری کا نمونہ تھا،آج بھی یہ کار دوسرے ہاتھ کی مہنگی ترین گاڑیوں میں شامل ہے۔

مک لارن

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

یہ ایک فارمولا 5000 ریسنگ کار تھی جسے وجے مالیا نے اپنے ریسنگ کلیکشن کے حصے کے طور پر رکھا ہوا تھا۔

اس میں 5 لیٹر کا Chevrolet V8 انجن تھا، نیلامی کے دوران یہ کار بھی خاصی مہنگی قیمت پر فروخت ہوئی۔

شیلبی کوبرا

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

یہ چھوٹے سائز کی مگر طاقتور ریسنگ کار تھی، جس میں امریکی V8 انجن نصب تھا۔

اس کا جسم AC کارز سے لیا گیا تھا جبکہ انجن فورڈ کا تھا۔ یہ 1965 ماڈل کار بعد میں مہنگے داموں نیلام کی گئی۔

14. 1903 ہمبر

اسکرین گریب گوگل
اسکرین گریب گوگل

ہندوستان میں موجود قدیم ترین گاڑیوں میں سے ایک، 1903 ہمبر اپنی پرانی طرز، شاندار ڈیزائن اور طاقتور کارکردگی کے لیے مشہور تھی۔

قرض کی ادائیگی کے لیے اسے نیلام کر کے 1 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا۔