لائف اسٹائل

سادگی اور جدیدیت کا امتزاج نواز الدین صدیقی کا آشیانہ

نواز الدین صدیقی کا یہ خوبصورت گھر ممبئی کے علاقے ورسووا میں واقع ہے

Web Desk

سادگی اور جدیدیت کا امتزاج نواز الدین صدیقی کا آشیانہ

نواز الدین صدیقی کا یہ خوبصورت گھر ممبئی کے علاقے ورسووا میں واقع ہے

سادگی اور جدیدیت کا امتزاج نواز الدین صدیقی کا آشیانہ

نواز الدین صدیقی جو کسی بڑے فلمی خاندان سے تعلق نہیں رکھتے اور نہ انہوں نے کسی سفارش کا سہارا لیکر فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ہے، ایک زمانے میں وہ ایک جھگی نما گھر میں رہا کرتے تھے۔

چھوٹے موٹے کرداروں میں ڈھل کر وہ سامان زندگی کا انتظام کرلیا کرتے تھے لیکن ان کی مسلسل محنت کی بدولت قسمت ان پر مہربانی ہوئی اور آج نواز الدین صدیقی اپنی ذات میں ایک ایک انسٹی ٹیوشن ہیں۔

وہ ایک ایسا نام بن چکے ہیں جسے ہر گھر میں جانا جاتا ہے،اپنے کرداروں کی گہرائی، جذباتیت اور اثر انگیزی سے انہوں نے نہ صرف عوام بلکہ ناقدین کے دل بھی جیت لیے ہیں۔

آج ان کا کیریئر مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے لیکن ہمیشہ سے ایسا نہیں تھا۔

منٹو جیسے سنجیدہ کردار نبھانے والے اس فنکار کا تعلق نہایت سادہ پس منظر سے ہے۔ ممبئی میں ان کا گھر ان کے عزم اور محنت کا زندہ ثبوت ہے کہ جو لوگ ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں، کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔

نواز ایک سادہ مزاج انسان ہیں اور اپنے فن سے بے حد مخلص ہیں، یہ خوبی ان کی ہر بات چیت میں جھلکتی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ انہوں نے اپنے گھر کو کس انداز میں سجا کر سادگی اور خوبصورتی کا امتزاج پیدا کیا ہے۔

’نواب‘— ایک شاہانہ مگر سادہ ٹھکانہ

سادگی اور جدیدیت کا امتزاج نواز الدین صدیقی کا آشیانہ

بھارت میں ایک رواج عام ہے کہ یہاں گھروں کو مخصوص نام دیے جاتے ہیں جس سے ان گھروں کی انفرادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

نوازالدین صدیقی نے اپنے گھر کا نام ’نواب‘ رکھا ہے جو انہوں نے اپنے والد کی یاد میں رکھا ہے، ان کے والد وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ان کی زندگی پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔

یہ گھر صرف اینٹوں اور پتھروں کی عمارت نہیں بلکہ ان کے بچپن کی یادوں کا ایک ایسا پُرسکون گوشہ ہے جہاں وقت گویا تھم سا جاتا ہے۔

سادگی اور جدیدیت کا امتزاج نواز الدین صدیقی کا آشیانہ

گھر میں داخل ہوں تو ایک لکڑی کا فرانسیسی دروازہ آپ کا استقبال کرتا ہے، داخلی ہال میں لکڑی کی بنی ہوئی بلئرڈ ٹیبل رکھی ہے اور دیواروں پر معروف مصنفین جیسے مولیر اور شیکسپیئر کے ڈراموں کے پوسٹر آویزاں ہیں۔

یہ طرزِ آرائش نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے راہداریوں سے متاثر ہے جہاں نواز نے تھیٹر کی تعلیم حاصل کی تھی۔ ایک کونے میں چھوٹا سا بار اور مہمانوں کے بیٹھنے کی جگہ بھی موجود ہے۔

سادگی اور جدیدیت کا امتزاج نواز الدین صدیقی کا آشیانہ

گھر کی فضا نہایت آرام دہ اور ہم آہنگ ہے، جو نواز کی گہری جمالیاتی سمجھ اور انٹیریئر ڈیزائن میں دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔

گھر کے اوپری حصے میں ایک کشادہ ہال ہے جہاں وہ فلمیں دیکھتے ہیں اور خود کو پرسکون کرتے ہیں۔

انہوں نے یہاں بڑی کھڑکیاں لگوائی ہیں تاکہ تازہ ہوا اور روشنی آتی رہے۔

ہال سے جُڑا ہوا ایک چھوٹا سا بالکونی ایریا ہے، جس کے اطراف میں جالی دار سفید سنگِ مرمر کی ریلنگ لگی ہوئی ہے اور ہر طرف سرسبز پودے موجود ہیں جو سکون اور تازگی کا احساس دلاتے ہیں۔

میَک اپ روم سے چھت تک کا سفر

نواز الدین صدیقی کا میک اپ روم بھی بہت دلکش ہے، جس کی خاص بات ایک بڑا ہالی ووڈ طرز کا لکڑی کا وینیٹی آئینہ ہے۔

سادگی اور جدیدیت کا امتزاج نواز الدین صدیقی کا آشیانہ

نواز کے گھر کی چھت ایک پرسکون جگہ جیسی ہے جہاں شہر کا شور و غل نہیں ہے،وہ اکثر شامیں یہیں گزارتے ہیں، دوستوں سے باتیں کرتے ہوئے۔

سادگی میں جھلکتی عظمت

اپنے تمام کمروں میں سے نوازالدین کا بیڈروم سب سے چھوٹا ہے، جس پر وہ ہنسی کے انداز میں کہتے ہیں کہ وہ اپنی جڑوں سے جُڑے رہنا چاہتے ہیں،کمرہ نہایت سادہ ہے، بس ایک پوسٹر، چند گملے اور ضروری فرنیچر۔

اسی طرح گھر کے ایک اور ہال کو نواز سب سے مصروف کونا کہتے ہیں، جہاں دیواروں کو ڈراموں اور ڈرامہ نگاروں کے تاریخی پوسٹرز سے سجایا گیا ہے۔

نواب: یادوں کی بستی

سادگی اور جدیدیت کا امتزاج نواز الدین صدیقی کا آشیانہ

نوازالدین کا یہ گھر نہ صرف ذاتی عیش و آرام کا نمونہ ہے بلکہ ان کی شخصیت، سادگی، فنی بصیرت اور خاندانی جذبات کا عکس بھی ہے۔

انہوں نے ہر گوشے میں وہ چیزیں رکھی ہیں جن سے انہیں جذباتی وابستگی ہے۔

 ممبئی کے علاقے ورسووا میں واقع ’نواب‘ ایک ایسا گوشہ ہے جہاں شاہانہ طرزِ زندگی اور سادگی ایک دوسرے میں گھل مل جاتی ہیں۔