انفوٹینمنٹ

کرن جوہر کی چلتی پھرتی رہائش گاہ میں خاص کیا؟

کرن جوہر کی وینیٹی وین ان کے ذوق کی خوب عکاسی کرتی ہے

Web Desk

کرن جوہر کی چلتی پھرتی رہائش گاہ میں خاص کیا؟

کرن جوہر کی وینیٹی وین ان کے ذوق کی خوب عکاسی کرتی ہے

کرن جوہر کی چلتی پھرتی رہائش گاہ میں خاص کیا؟

بالی وڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر بہت ساری خوبیوں کے مالک ایک منفرد شخصیت ہیں، وہ ایک کامیاب فلم پروڈیوسر، اداکار، ہدایتکار، کاروباری شخصیت اور فیشن آئیکون کے طور پر ہر میدان میں اپنی چھاپ چھوڑ چکے ہیں۔

ان کی شخصیت میں آرام اور عیش و عشرت کے لیے ایک خاص جھکاؤ پایا جاتا ہے۔

اپنی شاندار فیشن کلیکشن، سن گلاسیز اور دیگر ایکسیسریز کے علاوہ کرن جوہر ایک ایسی ویینیٹی وین کے مالک ہیں جس کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔

حال ہی میں کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی اس شاہانہ وین کی جھلک دکھائی، جس نے مداحوں کو حیرت زدہ کر دیا۔ آئیے جانتے ہیں کہ کرن جوہر کی اس چلتی پھرتی رہائش گاہ میں کیا کچھ موجود ہے۔

اسٹائل اور آرام کا امتزاج

کرن جوہر کی چلتی پھرتی رہائش گاہ میں خاص کیا؟

کرن جوہر کی وینیٹی وین میں ان کے چشموں، انگوٹھیوں، چینز اور دیگر فیشن ایکسیسریز کے لیے مخصوص خانے بنے ہوئے ہیں۔

ان کے چمکدار جیکٹس کے لیے بھی علیحدہ جگہ رکھی گئی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی فیشن اسٹائل کو کتنا سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

سٹنگ ایریا میں جو چیز سب سے زیادہ توجہ کھینچتی ہے وہ آرام دہ کشنز ، جو ان کی پروڈکشن ڈیزائنر امرتا نے پرانے سویٹ شرٹس سے تیار کیے ہیں۔

شاہانہ تھیم اور مکمل آرام دہ ماحول

سفید اور سنہری تھیم میں ڈیزائن کی گئی اس وین میں آرام کے لیے خصوصی گوشے بنائے گئے ہیں جہاں وہ خود بھی سکون سے وقت گزار سکتے ہیں اور مہمانوں کی تواضع بھی کر سکتے ہیں۔

کرن جوہر، جو مشہور شو’ کافی ود کرن‘ کی میزبانی کرتے ہیں، انہوں نے وین میں کافی مشین اور مائیکروویو بھی رکھوایا ہے کیونکہ وہ خود ہر چیزچاہے کھانا ہو یا چائےہمیشہ گرم پسند کرتے ہیں۔

شان و شوکت سے بھرپور ہر کونا

وین کے اندر ووڈ فلور ، سنہری چھت اور سفید فرنیچر اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ کرن کو منفرد اور شاہانہ چیزوں سے بے حد لگاؤ ہے۔

چاہے وہ میک اپ ایریا ہو، وارڈروب، جوتوں کی الماری، صوفہ یا چھوٹا سا کچن،ہر چیز صاف ستھری، سلیقے سے رکھی ہوئی اور باآسانی قابلِ رسائی ہے۔

ایک فیشن آئیکون کی پہچان

کرن جوہر کی یہ وین صرف ایک عام وین نہیں بلکہ ان کی طرزِ زندگی اور ذاتی انداز کی بھرپور عکاس ہے۔

اس چلتی پھرتی رہائش گاہ کو اس انداز سے ترتیب دیا گیا ہے کہ یہ ہر لمحہ راحت اور سہولت فراہم کرے۔

ہر گوشے میں چمک، جدت اور اسٹائل کا حسین امتزاج موجود ہے جو کرن جوہر کے فیشن کے شوق، نفاست اور شوخ مزاجی کو نمایاں کرتا ہے،یہ کہنا بالکل ٹھیک ہوگا کہ کرن جوہر کی وینیٹی وین ان کی سب سے قیمتی ملکیت ہے۔