سارہ کے نئے گیٹ اپ نے سیف کی کس فلم کی یاد دلا دی؟
باپ اور بیٹی کے اس گیٹ اپ کو لیکر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہے

سارہ علی خان کو اپنی آنے والی فلم ‘میٹرو ان دنوں‘ کے گیٹ اپ کو ان کے والد سیف علی خان کی ایک پُرانی فلم ’ہمشکلز‘ کے گیٹ اپ سے حیران کن مماثلت قرار دیا جارہا ہے۔
اداکارہ سارہ علی خان اپنے سابقہ بوائے فرینڈ ویر پہاڑیا کے ساتھ فلم ’اسکائی فورس‘ میں رومانس کے بعد اب ایک بالکل مختلف انداز میں فلم ’میٹرواِن دنوں‘ کے ذریعے سینما گھروں میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
انو راگ باسو کی اس فلم میں سارہ پہلی بار چھوٹے بالوں، فرنچ کٹ اور عینک کے ساتھ نظر آئیں گی، ان کے مدِ مقابل اداکار آدتیہ رائے کپور ہیں۔
اگرچہ اب تک ریلیز ہونے والے گانوں میں دونوں کی کیمسٹری کو خوب سراہا جا رہا ہے لیکن سب سے زیادہ توجہ سارہ کے نئے روپ نے حاصل کی ہے۔
کچھ لوگوں نے ان کے ہیئر اسٹائل کا موازنہ کریتی سینن کے 2022 کی فلم ’بھیڑیا‘ کے انداز سے کیا ہے جبکہ کچھ کو یہ روپ کترینہ کیف کے 2017 کی فلم ’جگا جاسوس‘ کی یاد دلاتا ہے۔
مگر سب سے غیر متوقع موازنہ ہوا ہے ان کے والد سیف علی خان سے،سیف علی خان جنہوں نے 2014 کی فلم ’ہمشکلز‘ میں خاتون کے روپ میں جلوہ دکھایا تھا
سوشل میڈیا پر لوگوں نے سارہ علی خان کے نئے روپ اور سیف کے ’ہمشکلز‘ والے گیٹ اپ کے کولاجز اور ریلز بنا کر وائرل کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ ’ہمشکلز‘ میں سیف علی خان، رتیش دیش مکھ اور رام کپور نے خواتین کے ملبوسات اور وِگز پہن کر کچھ مناظر کیے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سیف کی اہلیہ کرینہ کپور خان نے ایک پرانی ویڈیو میں ان کے خاتون والے روپ کو خوبصورت قرار دیا تھا۔
سارہ اور سیف کے موازنے پر ایک صارف نے ہنستے ہوئے لکھا کہ بیٹیاں اکثر اپنے باپ جیسی ہی لگتی ہیں، بس فراک اور میک اپ کا فرق ہوتا ہے۔
کسی نے کہا کہ سیف کے جینز واقعی بہت مضبوط ہیں جبکہ کسی نے تبصرہ کیا کہ سارہ سیف کی کاربن کاپی ہے۔
دوسرے صارفین نے سیف کو کرینہ جیسا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ سیف تو کرینہ جیسا لگ رہا ہے اور کسی نے لکھا کہ سیف، سارہ اور کرینہ کا کومبو لگ رہا ہے ۔
فلم ’میٹرواِن دنوں‘ میں علی فضل، فاطمہ ثنا شیخ، کونکونا سین شرما، پنکج تریپاٹھی، نینا گپتا، انوپم کھیر اور ساسوتا چیٹرجی بھی شامل ہیں،یہ فلم 4 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے۔
-
بالی ووڈ 16 منٹ پہلے
عامر نے مہابھارت کے بعد ریٹائرمنٹ کی خبروں پر وضاحت دیدی
-
انفوٹینمنٹ 30 منٹ پہلے
عاصم اور میرب کے ایک ساتھ آخری لمحات توجہ کا مرکز
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
فلم ماں؛ کاجول کی اجے اور آر مادھون کے کیمیو پر لب کشائی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
میرب سے علیحدگی، ہانیہ ایک بار پھر عاصم کی لائف میں اِن؟